
اسلام آباد : صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے فنانس ایکٹ کے حوالے اپنے بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حالات میں کوئی مشکل کھڑی نہیں کرنا چاہتے ، ملک بھر کی بزنس کمیونٹی اتحاد کا مظاہرہ کرے اور کسی بھی قسم کے احتجاج سے فوری طور پر گریز کیا جائے۔ اپنے ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر مملکت خزانہ کے ساتھ فیڈریشن میں منعقدہ اجلاس میں اسٹیک ہولڈرز نے متنازع شقوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے ، بزنس کمیونٹی کو سیلز ٹیکس ایکٹ کے سیکشن 30اے ، 8بی ، 40بی اور انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 21ایس پر تحفظات ہیں ،وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی اور انکی ٹیم نے بزنس کمیونٹی کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر مملکت نے متنازع شقوں پر غور اور بزنس کمیونٹی کے تحفظات دور کرنے کیلئے منگل تک کا وقت مانگا ہے ، بات چیت مثبت سمت میں جاری،امید ہے حکومت خوش اسلوبی سے مسئلے کا حل نکالے گی ،ہر مسئلے کا حل مذاکرات کے ذریعے ہی نکلتا ہے اور مذاکرات کا راستہ ہی اختیار کرنا چاہئے ۔عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے اور بزنس کمیونٹی کا اعتماد بحال ہوا ہے ، لوگوں میں خوف کی فضا ختم ہونی چاہئے ، موجودہ حالات میں کوئی مشکل کھڑی نہیں کرنا چاہتے ، ملک بھر کی بزنس کمیونٹی اتحاد کا مظاہرہ کرے،کسی بھی قسم کے احتجاج سے فوری طور پر گریز کیا جائے ، فیڈ ریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری معاملے پر اپنا کردار ادا کر رہا ہے، اگر حکومت نے ایک ہفتے میں مسائل کا حل نہ کیا تو فیڈریشن مشاورت سے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریگی۔
Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.