
اسلام آباد : چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاک افغان بارڈر پر بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیاہے۔
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف بروقت اور مؤثر کارروائی سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، اعلیٰ حکمت عملی اور قومی دفاع کے جذبے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی پشت پناہی والے دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا جا رہا ہے اور یہ پاکستان کی سلامتی اور قومی وقار کے تحفظ کی راہ میں ایک بڑی پیش رفت ہے۔
سید یوسف رضا گیلانی نے سیکیورٹی فورسز کے جرا ت مندانہ اقدامات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فتنہ الخوارج کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں اور مسلسل آپریشنز لائقِ تحسین اور قوم کے لیے قابلِ فخر ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پوری قوم اپنے سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں اور بہادری پر فخر کرتی ہے اور ہر لمحہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
سید یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ قومی سلامتی کے تحفظ اور ملک کے اندرونی و بیرونی دشمنوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیاں قابلِ ستائش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست پاکستان اپنی افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بے مثال قربانیوں، پیشہ ورانہ مہارت اور عزمِ صمیم کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.