
اسپیکر قومی اسمبلی کی باجوڑ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
اسلام آباد، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے باجوڑ میں پھاٹک میلہ کے قریب ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد حملہ نہایت بزدلانہ اور شرمناک اقدام ہے جس کا مقصد امن و امان کو سبوتاژ کرنا اور ریاستی عملداری کو کمزور کرنا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے اس افسوسناک واقعے میں اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار ناؤ گئی سمیت دیگر سرکاری اہلکاروں کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں اور سرکاری افسران پر حملہ ریاست پر حملے کے مترادف ہے اور ایسے بزدلانہ اقدامات قوم کے عزم و حوصلے کو کمزور نہیں کر سکتے۔
سردار ایاز صادق نے شہداء کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سانحہ میں متاثرہ خاندانوں کے غم اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف قومی یکجہتی اور عزم سے مقابلہ جاری رکھا جائے گا۔اسپیکر قومی اسمبلی کی اللہ تعالیٰ سے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کیلئے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔
Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.