Saturday, October 4, 2025

بنکاک میں منعقدہ وزارتی کانفرنس میں پاکستانی وفد کی شرکت

چیئرمین نادرا کی زیرقیادت وفد نے شہریوں کے اندراج اور اہم اعدادوشمار (سی آر وی ایس) کے شعبے میں پاکستان کی پیشرفت سے آگاہ کیا

بنکاک : پاکستان کے اعلیٰ سطح کے ایک وفد نے ایشیا و بحرالکاہل میں شہریوں کے اندراج اور اہم اعداد و شمار (سی آر وی ایس) کے موضوع پر بنکاک میں منعقدہ تیسری وزارتی کانفرنس میں شرکت کی۔ یہ کانفرنس اقوام متحدہ کے اقتصادی و سماجی کمیشن برائے ایشیا و بحرالکاہل (یو این ای ایس سی اے پی) کے زیرِ اہتمام اور یو این ایف پی اے و دیگر اداروں کے تعاون سے منعقد کی گئی، جس کا مقصد 2030 تک ہر فرد کا اندراج یقینی بنانے سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لینا اور مستقبل کے اہداف کا تعین کرنا تھا۔
پاکستانی وفد کی قیادت چیئرمین نادرا و رجسٹرار جنرل لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر نے کی، جبکہ وزارتِ منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات نے اس سلسلے میں کوآرڈینیشن کے فرائض انجام دئیے۔ پاکستانی وفد میں نادرا، وزارتِ منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات، وزارتِ داخلہ و انسدادِ منشیات اور محکمہ صحت سندھ کے سینئر حکام شامل تھے۔
کانفرنس کے دوران پاکستان نے گزشتہ دہائی کے دوران حاصل کی گئی اہم کامیابیوں کو اجاگر کیاجن میں نادرا کے بائیومیٹرک شناختی نظام کے ذریعے بالغ آبادی کے 97 فیصد سے زائد افراد کی رجسٹریشن خاص طور پر قابل ذکر ہے۔ وفد نے بتایا کہ ملک کے 165 سے زائد اضلاع میں پیدائش، وفات، شادی اور طلاق کے اندراج کی ڈیجیٹلائزیشن ہو چکی ہے جبکہ نادرا کی موبائل ٹیمیں بلوچستان، سندھ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں میں شہریوں کے اندراج کے لئے مصروف عمل ہیں۔
مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ شہریوں کے اندراج کو محض کاغذی کارروائی نہ سمجھا جائے، کیونکہ یہ بہتر حکمرانی، ترقیاتی اہداف کے حصول اور شہریوں کے حقوق کے تحفظ میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ پاکستان نے اس سلسلے میں نظام اور پالیسیوں کو نمایاں حد تک بہتر بنایا ہے جبکہ وفاقی اور صوبائی اداروں کے درمیان ہم آہنگی کو مزید مستحکم بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔
کانفرنس کے دوران پاکستان نے اپنی “سی آر وی ایس ابتدائی منصوبہ” اور اصلاحات کے مسودے بھی پیش کئے۔ ان میں ماڈل اضلاع میں ڈیجیٹل رجسٹریشن سسٹمز، ہسپتالوں، مقامی کونسلوں اور نادرا کے درمیان مؤثر روابط ، اور پیدائش و وفات کی اطلاع کے لیے نئے آلات کا استعمال شامل ہے جبکہ بائیومیٹرک شناخت اور رجسٹریشن نظام کے لئے قومی پالیسی بھی وضع کر لی گئی ہے۔
نادرا کی جانب سے ٹیکنالوجی سے متعلق حالیہ اقدامات کو بھی اجاگر کیاگیا، جن میں ڈیجیٹل شناختی کارڈ اور “پاک آئی ڈی” موبائل ایپ قابل ذکر ہیں جن کی بدولت شہریوں کے لئے اپنے سمارٹ فون کے ذریعے شناختی دستاویزات کی خدمات تک رسائی کہیں زیادہ آسان اور باسہولت ہو گئی ہے۔
وفد نے اس عمل کے دوران پیش آنے والی مشکلات کی بھی نشاندہی کی، جن میں وفات کے اندراج میں کمی، وفات کی درست وجہ سے متعلق ڈیٹا کی عدم دستیابی شامل ہیں۔ ان رکاوٹوں کے تناظر میں پاکستان نے “سی آر وی ایس دہائی” کی مدت 2030 تک بڑھانے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا، تاکہ بہتری کے لیے مزید وقت اور معاونت حاصل کی جا سکے۔ وفد نے یو این ایف پی اے، یونیسیف اور یو این ای ایس سی اے پی کی تکنیکی اور حکمتِ عملی کی معاونت پر اظہارِ تشکر کیا، جن کی مدد سے قوانین کی بہتری، عملے کی تربیت، ڈیجیٹل ٹولز کے پائلٹ پراجیکٹس اور ڈیٹا نظام کو مستحکم بنانے میں مدد ملی۔
آئندہ لائحہ عمل کے طور پر پاکستان نے رجسٹریشن کے مکمل طور پر ڈیجیٹل نظام کے قیام کی اہمیت پر زور دیا، جو جدید، رجسٹر پر مبنی مردم شماری کے لئے کی بنیاد کا کام دے گا۔ یہ سرگرمیاں ملک کے وسیع تر فریم ورک “5Es” اور “اُڑان پاکستان” پروگرام سے جڑی ہوئی ہیں، جن کا مقصد ڈیجیٹل عوامی خدمات کے معیار، رسائی اور کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔کانفرنس کے دوران پاکستان کی جانب سے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ہر شہری کا اندراج جائے گا اور پیدائش، وفات اور ازدواجی حیثیت میں تبدیلی سمیت زندگی کے تمام اہم واقعات کا مکمل اندراج کیا کیا جائے گا کیونکہ یہ اعدادوشمار ملکی اور قومی ترقی کے لئے مرکزی حیثیت کے حامل ہیں۔

Field Correspondent Sohail Majeed
+ posts

Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.

Hot this week

Uraan Pakistan’ drives green buses, mangrove revival, and resilient healthcare, FM

Climate-Smart, Health-Responsive Infrastructure Now a National Priority Islamabad: Federal Minister...

Urgent need for industrial policy to boost sector performance, Haroon

Belgian-British economist and Haroon Akhtar khan Highlight Urgent Industrial...

BCCI agrees to add Pakistan’s name on their jersey

India has confirmed its compliance with the International Cricket...

URAAN Pakistan a strategic initiative by Planning Commission built on 5Es

PIDE Sparks Dialogue on Growth Beyond IMF Limits Islamabad –...

National Summit for Malaria Elimination in early 2026, Dr. Mukhtar

Pakistan reveals key findings from first G6PD pilot to...

PHA to make parks, green belts in the city

Decoration of beautiful flowers, plants and horticulture work in...

Road to peace may be bumpy, yet not closed, Book Author

ISSI Launches Amb Aizaz Chaudhry’s Book “Pakistan-India Relations: Fractured...

SECP session to deliberate on effective regulatory framework

Karachi – The Securities and Exchange Commission of Pakistan...

Pak-KSA share a growing partnership and digital progress, Shaza

Federal Minister for Information Technology & Telecommunication visits GO...

NA Speaker assumes responsibilities as Acting President of Pakistan

Islamabad, Speaker National Assembly Sardar Ayaz Sadiq has assumed...

Ayaz Sadiq warmly welcomes Successful negotiations between GovT and AJK

Islamabad :Acting President of Pakistan Sardar Ayaz Sadiq has...

Restoring peace AJK is a positive step, PM

Islamabad : Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif has appreciated...

AJK people freely enjoy their civil, political rights, FO

Islamabad : The people of Azad Jammu and Kashmir...

Related Articles

Popular Categories