Monday, June 30, 2025

محرم الحرام کا مہینہ قربانی، صبر اور حق کے لیے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے،گیلانی

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا محرم الحرام اور نئے ہجری سال کے آغاز پر پیغام

اسلام آباد، : چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ہجری سال 1447 کے آغاز اور محرم الحرام کے مقدس مہینے کے موقع پر پوری قوم اور عالمِ اسلام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ یہ نیا سال پاکستان، امت مسلمہ اور پوری انسانیت کے لیے امن، اتحاد، ترقی اور انصاف کا پیغام لے کر آئے۔

چیئرمین سینیٹ نے اپنے پیغام میں کہا کہ محرم الحرام کا مہینہ قربانی، صبر، استقامت اور حق کے لیے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے۔ امام حسینؑ اور ان کے جانثار رفقاء نے میدانِ کربلا میں حق و باطل کے درمیان واضح لکیر کھینچ کر انسانیت کو یہ سبق دیا کہ ظلم کے سامنے سر جھکانا زندگی نہیں، بلکہ حق پر ڈٹ جانا ہی اصل کامیابی ہے۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا آج جب کہ دنیا کے کئی خطوں میں ظلم و ناانصافی کا بازار گرم ہے، خاص طور پر کشمیر اور فلسطین میں مظلوم عوام اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں، تو ہمیں امام حسینؑ کی تعلیمات کو مشعلِ راہ بنا کر مظلوموں کی آواز بننا ہوگا۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ہر فورم پر کشمیری اور فلسطینی عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ ظلم کے خلاف جدوجہد اور مظلوموں کی داد رسی ہماری دینی، قومی اور انسانی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے علما و مشائخ سے اپیل کی کہ وہ محرم الحرام کے دوران مذہبی ہم آہنگی، وحدتِ امت اور امن کے فروغ کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔ ان کی دانشمندانہ رہنمائی معاشرے کو نفرت، انتہا پسندی اور بدامنی سے محفوظ رکھنے میں کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔چیئرمین سینیٹ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں امام حسینؑ کے نقشِ قدم پر چلنے، حق و صداقت کا ساتھ دینے، اور مظلوموں کی حمایت کا حوصلہ عطا فرمائے۔ اللہ رب العزت پاکستان کو امن، استحکام اور ترقی کا گہوارہ بنائے۔ آمین۔

Field Correspondent Sohail Majeed
+ posts

Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.

Hot this week

Uraan Pakistan’ drives green buses, mangrove revival, and resilient healthcare, FM

Climate-Smart, Health-Responsive Infrastructure Now a National Priority Islamabad: Federal Minister...

Urgent need for industrial policy to boost sector performance, Haroon

Belgian-British economist and Haroon Akhtar khan Highlight Urgent Industrial...

BCCI agrees to add Pakistan’s name on their jersey

India has confirmed its compliance with the International Cricket...

The Everlasting Appeal of TV Shows: Why We Keep Watching

TV shows have been a cornerstone of entertainment for...

Seminar on Water Crisis and the Indus Waters Treaty to be held at COMSTECH

Islamabad : A high-level international seminar titled “Water Crisis...

Finance Minister departs for Spain to attend Fourth International Conference

Islamabad : Federal Minister for Finance and Revenue, Senator...

محرم الحرام کے جلوسوں کے لیے بہترین انتظامات کیے جائیں, بلال اظہر کیانی

اسلام آباد - وزیر مملکت خزانہ و ریلوے،وزیراعظم ڈلیوری...

پارلیمنٹ جدیدیت پر مبنی قانون سازی کے لیے بھی سرگرم عمل رہی ہے،وزیراعظم

پارلیمنٹیرینزم کے عالمی دن کے موقع پر وزیر اعظم...

مؤثر قانون سازی جمہوری اداروں کو مستحکم کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔ صدر

آصف علی زرداریصدرِ اسلامی جمہوریہ پاکستان( بین الاقوامی یومِ...

Masterclass equips alumni to grow businesses and create jobs in Pakistan, Michael Chadwick

PUAN-LMKT Five-Day Masterclass on Mastering the Business Life Cyle...

ACE supports Pakistan’s drive for inclusion, digitization, and resilience

ACE Money Transfer CEO Meets Senior Ministers to Advance...

AKU-EB wraps up capacity building project with Balochistan’s Examination Commission

Strengthening Educational Assessment in Balochistan Quetta : The Aga Khan...

Pakistan’s strategic priorities in bridging the digital divide, Chairman PTA

PTA Strengthens Global Digital Cooperation at IGF 2025 Islamabad :...

Related Articles

Popular Categories