Saturday, October 4, 2025

چیئرمین سینیٹ کا شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 72ویں سالگرہ کے موقع پر قوم کے نام پیغام

اسلام آباد :  چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے شہید جمہوریت، اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم، محترمہ بینظیر بھٹو کی 72ویں سالگرہ کے موقع پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، محترمہ آصفہ بھٹو زرداری ، محترمہ بختاور بھٹو زرداری اور پوری قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نہ صرف پاکستان بلکہ پوری امتِ مسلمہ کی تاریخ کی ایک عظیم، باہمت اور غیرمعمولی رہنما تھیں، جنہوں نے اپنی بے مثال قیادت، اعلیٰ سیاسی بصیرت اور قربانیوں سے پاکستانی قوم کے دلوں میں ایک ابدی مقام حاصل کیا۔ محترمہ بینظیر بھٹو نے جمہوریت، آئین کی بالادستی، عوامی حقوق، خواتین کو بااختیار بنانے، نوجوانوں کے روشن مستقبل، کسانوں اور مزدوروں کے فلاح و بہبود، اور ملک کی معاشی و دفاعی ترقی کے لیے جو اقدامات کیے، وہ پاکستان کی تاریخ میں سنہری الفاظ سے لکھے جائیں گے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے ہر دور میں آمریت کے خلاف آواز بلند کی، قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں، لیکن کبھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا۔ ا±ن کی زندگی جہدِ مسلسل، قربانی، استقامت اور عوامی خدمت کا استعارہ ہے۔ ا±نہوں نے وطنِ عزیز کو مضبوط، خوشحال اور خودمختار بنانے کے لیے اپنی جان کا نذرانہ دے کر ایک زندہ و تابندہ مثال قائم کی۔

شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے نہ صرف خواتین کو قومی دھارے میں لانے کے لیے بے مثال اقدامات کیے بلکہ نوجوانوں کے لیے روزگار، تعلیم اور ترقی کے مواقع پیدا کیے۔ ا±ن کی حکومت میں کسانوں کو ا±ن کی محنت کا بہتر معاوضہ ملا، مزدوروں کو تحفظ ملا، اور معاشی پالیسیوں میں نچلے طبقے کو اولین ترجیح دی گئی۔ بینظیر بھٹو شہید نے ملکی سلامتی، سفارت کاری، خارجہ پالیسی، اور بین الاقوامی تعلقات کو نئی سمت دی، اور پاکستان کا وقار عالمی سطح پر بلند کیا۔
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ آج کا دن ہمیں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی قربانیوں کو یاد رکھنے اور ا±ن کے مشن کو جاری رکھنے کا عہد لینے کا دن ہے۔ پوری قوم، خاص طور پر نوجوان نسل، کو چاہیے کہ وہ شہید بینظیر بھٹو کے نظریات کو اپنائے اور ملک کو جمہوری، فلاحی اور ترقی یافتہ ریاست بنانے کے لیے ا±ن کے نقشِ قدم پر چلے۔چیئرمین سینیٹ نے اختتام پر کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید آج بھی قوم کے دلوں میں زندہ ہیں، اور ا±ن کی جدوجہد ہمیشہ کے لیے ایک رہنما چراغ رہے گی۔ پاکستان ا±ن کا احسان مند ہے اور ہمیشہ رہے گا۔

Field Correspondent Sohail Majeed
+ posts

Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.

Hot this week

Uraan Pakistan’ drives green buses, mangrove revival, and resilient healthcare, FM

Climate-Smart, Health-Responsive Infrastructure Now a National Priority Islamabad: Federal Minister...

Urgent need for industrial policy to boost sector performance, Haroon

Belgian-British economist and Haroon Akhtar khan Highlight Urgent Industrial...

BCCI agrees to add Pakistan’s name on their jersey

India has confirmed its compliance with the International Cricket...

URAAN Pakistan a strategic initiative by Planning Commission built on 5Es

PIDE Sparks Dialogue on Growth Beyond IMF Limits Islamabad –...

National Summit for Malaria Elimination in early 2026, Dr. Mukhtar

Pakistan reveals key findings from first G6PD pilot to...

PHA to make parks, green belts in the city

Decoration of beautiful flowers, plants and horticulture work in...

Road to peace may be bumpy, yet not closed, Book Author

ISSI Launches Amb Aizaz Chaudhry’s Book “Pakistan-India Relations: Fractured...

SECP session to deliberate on effective regulatory framework

Karachi – The Securities and Exchange Commission of Pakistan...

Pak-KSA share a growing partnership and digital progress, Shaza

Federal Minister for Information Technology & Telecommunication visits GO...

NA Speaker assumes responsibilities as Acting President of Pakistan

Islamabad, Speaker National Assembly Sardar Ayaz Sadiq has assumed...

Ayaz Sadiq warmly welcomes Successful negotiations between GovT and AJK

Islamabad :Acting President of Pakistan Sardar Ayaz Sadiq has...

Restoring peace AJK is a positive step, PM

Islamabad : Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif has appreciated...

Related Articles

Popular Categories