
کراچی، اطالوی بحریہ کے جہاز انتونیو مارچیلیا نے شمالی بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کے بحری جہاز اور ائیر کرافٹ کے ساتھ دو طرفہ مشقوں میں شرکت کی۔ مشق کا بنیادی مقصد آپریشنل کارکردگی کو بڑھانا اور دونوں بحری افواج کے درمیان تعاون کو فروغ دینا تھا۔
مشترکہ بحری مشق میں جدید آپریشنل مشقوں کا انعقاد کیا گیا ، جن میں سمندری جنگ کے اہم پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا۔ ان مشقوں کا مقصد میری ٹائم سیکیورٹی آپریشنز میں کوآرڈینیشن کو مضبوط بنانا اور دونوں بحری افواج کی مجموعی تیاری اور آپریشنل تعاون کا فروغ تھا۔
انتونیو مارچیلیا کے اس دورے سے قبل اکتوبر 2024 میں اطالوی کیریئر اسٹرائیک گروپ بھی کراچی کے دورے پر آیا تھا، کیرئیر اسٹرائیک گروپ میں آئی ٹی ایس کیوور اور آئی ٹی ایس الپینو شامل تھے۔ اطالوی بحریہ کے باقاعدگی سے منعقد کئے جانے والے یہ دورے بڑھتے ہوئے اسٹریٹجک روابط اور دونوں بحری افواج کے درمیان مستحکم تعلقات کی علامت ہیں ۔
پاک بحریہ اور اطالوی بحریہ کے درمیان مشترکہ مشقیں بحری تعاون کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہیں اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے دونوں ممالک کے عزم کا اعادہ کرتی ہیں۔ اس مشق کا اختتام دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین تعاون کے دائرہ کار کو وسعت دینے اور باہمی تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کے مشترکہ عزم کے ساتھ ہوا۔
Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.