
اسلام آباد اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے نیشنز ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کی فرانس کے خلاف کامیابی پر قومی ہاکی ٹیم، کوچز اور مینجمنٹ کو مبارکباد پیش کی ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی کا قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنے پیغام میں کہا کہ قومی ٹیم نے جس جرات، پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا، وہ قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جیت نہ صرف پاکستان کے کھیلوں کے شعبے کے لیے باعثِ فخر ہے بلکہ پوری قوم کے لیے خوشی کا لمحہ ہے۔
سردار ایاز صادق نے ٹیم کے کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور تمام منتظمین کی محنت کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ قومی ٹیم فائنل میں بھی بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے لیے ایک اور اعزاز حاصل کرے گی۔
Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.