Friday, June 20, 2025

صدر پاکستان کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ اور معرکہ حق کے دوران پاک بحریہ نے ناقابل تسخیر دفاع کیا

اسلام آباد، : صدرِ مملکت جناب آصف علی زرداری نے نیول ہیڈکوارٹرز  کا دورہ کیا۔ ان کی آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے پرتپاک استقبال کیا، جبکہ ایک چاق و چوبند بحری دستے نے صدرِ مملکت کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ صدرِ مملکت نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور بعدازاں پرنسپل اسٹاف آفیسرز کا ان سے تعارف کرایا گیا۔

ملاقات کے دوران، نیول چیف نے صدرِ مملکت کو علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی کی صورتحال سے اگاہ کیا۔ بعد ازاں صدر مملکت کو پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں، معرکۂ حق کے دوران پاک بحریہ کی حکمتِ عملی اور ناقابلِ تسخیر دفاع سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

صدر آصف علی زرداری نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مادرِ وطن کی سمندری سرحدوں کے کامیاب دفاع پر پاک بحریہ کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو اپنی مسلح افواج پر فخر ہے اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر مکمل اعتماد رکھتی ہے۔ صدر نے بھارتی جارحیت کے مقابلے میں پاک بحریہ کے بروقت اور مؤثر ردعمل، غیر متزلزل عزم اور دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے کی کوششوں کو سراہا۔

صدرِ مملکت نے میری ٹائم ڈومین میں درپیش ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاک بحریہ کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ کرنے پر صدرِ پاکستان شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک بحریہ اللہ کے فضل سے، خواہ امن ہو یا جنگ، ملکی سمندری سرحدوں اور بحری مفادات کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

Field Correspondent Sohail Majeed
+ posts

Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.

Hot this week

Uraan Pakistan’ drives green buses, mangrove revival, and resilient healthcare, FM

Climate-Smart, Health-Responsive Infrastructure Now a National Priority Islamabad: Federal Minister...

Urgent need for industrial policy to boost sector performance, Haroon

Belgian-British economist and Haroon Akhtar khan Highlight Urgent Industrial...

BCCI agrees to add Pakistan’s name on their jersey

India has confirmed its compliance with the International Cricket...

The Everlasting Appeal of TV Shows: Why We Keep Watching

TV shows have been a cornerstone of entertainment for...

Chris Hemsworth: The Journey from Australian Soaps to Hollywood Stardom

Chris Hemsworth has become one of Hollywood’s most recognized...

Prime Minister urges dialogue to resolve refugee crises

Message from the Prime Minister of Pakistan on World...

IWMI platforms aid govt with data-driven planning, Dr. Shezra

IWMI unveils digital solutions to enhance water and climate...

Pakistan remains proactive in easing regional tensions, COAS

Rawalpindi : During his official visit to the United...

COAS reaffirms support for persons with disabilities

Rawalpindi : Field Marshal Syed Asim Munir, NI (M),...

Zong enabled seamless connectivity for over 90,000 Govt Scheme Hujj

Islamabad : Zong, Pakistan’s leading digital innovation company, has...

We are facing extreme climate risks, economic pressures, Sherry

Islamabad : Senate session on the federal budget 2025–26,...

PCCR holds key education budget briefing for parliamentarians

Islamabad ; Convenor of the Parliamentary Caucus on Child...

Related Articles

Popular Categories