Wednesday, June 18, 2025

چین، کرغزستان کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے پر غور

آستانہ : چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین اور کرغزستان کے درمیان تعاون میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھائیں اور ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون کو وسعت دیں۔

چینی صدر نے یہ بات قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں دوسرے چین-وسطی ایشیا سربراہ اجلاس کے موقع پر کرغز صدر سدیر جعفروف سے ملاقات کے دوران کہی۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ 33 سال قبل سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد سے چین اور کرغزستان کے تعلقات میں زبردست ترقی ہوئی ہے اور اب یہ تعلقات تاریخ کی بہترین سطح پر پہنچ چکے ہیں۔

چینی صدر نے یاد دلایا کہ فروری میں بیجنگ میں ان کی جعفروف کے ساتھ ایک نتیجہ خیز ملاقات ہوئی تھی جس میں متعدد امور پر اہم اتفاق رائے کیا گیا جس نے دوطرفہ تعاون کو نئی اور مضبوط تحریک دی۔

انہوں نے کہا کہ چین کرغزستان کے ساتھ مل کر ترقیاتی حکمت عملیوں میں ہم آہنگی کو مسلسل گہرا کرنے، ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم قومی مسائل پر مضبوط حمایت جاری رکھنے اور دونوں جانب کے مشترکہ اور طویل مدتی مفادات کے تحفظ کی خاطر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔

انہوں نے دونوں فریقوں پر زوردیا کہ تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھائیں، مالی تعاون کو گہرا کریں، رابطے کے نظام کو بہتر بنائیں اور چین-کرغزستان-ازبکستان ریلوے کی اعلیٰ معیار کی تعمیر کو فروغ دیں۔

انہوں نے دونوں فریقوں پر زور دیا کہ وہ صاف توانائی، ماحول دوست معدنیات اور مصنوعی ذہانت کےشعبوں میں ترقی کے نئے محرکات پیدا کریں۔ ثقافت، سیاحت، تعلیم اور صحت جیسے شعبوں میں روابط بڑھائیں اور عوام کے فائدے کے مزید منصوبوں پر عملدرآمد کریں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی باری باری صدارت سنبھالیں گے اورسربراہ اجلاسوں کی میزبانی کریں گے۔ شی نے کہا کہ چین ایک دوسرے کی حمایت کرنے کے لئےکرغزستان کے ساتھ کام کرنے اور ایس سی او کی عظیم تر ترقی کے لئے مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

Field Correspondent Sohail Majeed
+ posts

Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.

Hot this week

Uraan Pakistan’ drives green buses, mangrove revival, and resilient healthcare, FM

Climate-Smart, Health-Responsive Infrastructure Now a National Priority Islamabad: Federal Minister...

Urgent need for industrial policy to boost sector performance, Haroon

Belgian-British economist and Haroon Akhtar khan Highlight Urgent Industrial...

BCCI agrees to add Pakistan’s name on their jersey

India has confirmed its compliance with the International Cricket...

The Everlasting Appeal of TV Shows: Why We Keep Watching

TV shows have been a cornerstone of entertainment for...

Chris Hemsworth: The Journey from Australian Soaps to Hollywood Stardom

Chris Hemsworth has become one of Hollywood’s most recognized...

Govt, universities join hands to boost maritime education, Junaid Ch

Islamabad –: Federal Minister for Maritime Affairs, Muhammad Junaid...

Govt committed to upholding legal education standards in Pakistan, Tarar

Law Minister Chairs High Level Meeting on Legal Education...

Only 1 in 3 women in Pakistan controls reproductive health, Report

Dr. Luay Shabaneh, UNFPA Representative in Pakistan, addresses the...

Pakistan advancing technology-driven economic growth, Consul General

Pakistan-U.S. Tech Investment Conference 2025 Held in New York...

Diamer polio case highlights urgent need for stronger efforts, Minister

Federal Minister for Health Visits Gilgit-Baltistan to Oversee Polio...

SSDO called for an urgent and integrated national policy

Islamabad : On the occasion of the World Day...

Related Articles

Popular Categories