Thursday, November 13, 2025

تنخواہ دار طبقے نے معاشی استحکام میں اہم کردار ادا کیا، وزیراعظم

روایتی جنگ میں بھارت کو ہرانے کے بعد معاشی میدان میں بھی اب اس سے آگے نکلنا ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب

اسلام آباد۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اب ٹیک آف کی پوزیشن میں آ گیا ہے، تمام اقتصادی اشاریے باعث اطمینان ہیں، روایتی جنگ میں بھارت کو ہرانے کے بعد معاشی میدان میں بھی اب اس سے آگے نکلنا ہے، پوری قوم یک جان دو قالب ہے، ایسے مواقع صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں، پاکستان کے حصے کے پانی کا ایک ایک قطرہ لے کر رہیں گے، اس میں کوئی خلل برداشت نہیں، تنخواہ دار طبقے نے معاشی استحکام میں اہم کردار ادا کیا ہے، صاحب حیثیت اور دولت مند طبقات کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قوم کو عید اور حجاج کرام کو حج کی مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے فلسطین اور کشمیر میں جاری ظلم و ستم اور بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں جاری بربریت عصر حاضر کا بدترین ظلم ہے، عالمی برادری غزہ میں فوری جنگ بندی کیلئے کردار ادا کرے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بے گناہ بچوں، بچیوں اور معصوم مسلمانوں کا خون بہایا جا رہا ہے، اس سے قبل عصر حاضر میں ایسا ظلم نہیں دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کے عوام کو آزادی ضرور ملے گی۔ وزیراعظم نے فلسطینی اور کشمیری بہن بھائیوں کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام کشمیری اور فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ وزیراعظم نے وفاقی کابینہ میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ سوا سال کے دوران حکومت اور عوام نے سنگین حالات اور چیلنجز کا سامنا کیا، عام آدمی اور تنخواہ دار طبقے نے معاشی استحکام میں اہم کردار ادا کیا ہے اور تنخواہ دار طبقے نے گذشتہ بجٹ میں جو بوجھ اٹھایا اور 400 ارب روپے قومی خزانہ میں دیئے، یہ معاشرے کے صاحب حیثیت اور دولت مند طبقات کیلئے ایک سوال ہے کہ انہوں نے اپنا کتنا حصہ ڈالا، تنخواہ دار طبقے کی قربانیوں، محنت اور کاوشوں کی بدولت پاکستان آج ایسے مقام پر کھڑا ہے جہاں سے وہ ٹیک آف کی پوزیشن میں ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ معیشت میں استحکام کے مثبت اشاریے سامنے آئے ہیں، مہنگائی کی شرح اور پالیسی ریٹ میں کمی آئی ہے، برآمدات میں اضافہ ہوا ہے، زرمبادلہ کے ذخائر اور آئی ٹی کی برآمدات میں بھی بڑا اضافہ ہوا ہے، وقت آ گیا ہے کہ موجودہ بجٹ میں معاشی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے حالیہ روایتی جنگ میں ایسے دشمن کو شکست فاش دی ہے جو کہتا تھا کہ ہمارا پاکستان سے کوئی موازنہ ہی نہیں، معاشی میدان میں بھی بھارت کو شکست دیں گے، جنون اور تڑپ ہو تو کچھ ناممکن نہیں، سب کو مل کر شبانہ روز محنت سے آگے بڑھنا ہو گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ معاشی کامیابیوں میں تمام اداروں نے کردار ادا کیا، اب موقع آ گیا ہے کہ ہم سب مل کر آگے بڑھیں، پوری قوم یک جان دو قالب ہے، صدیوں میں ایسے مواقع پیدا ہوتے ہیں، اس لمحے کو ضائع نہیں کرنا، اس سے استفادہ کرنا ہے، بھارت جنگ میں شکست کے بعد پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی باتیں کر رہا ہے، پاکستان کے حصے کا ایک ایک قطرہ لے کر رہیں گے، اس میں کوئی خلل برداشت نہیں کریں گے، نہ بھارت کو ہمارے حصے کا پانی روکنے کا کوئی حق ہے نہ ہی وہ ایسا کر سکتا ہے، چاروں صوبوں کے ساتھ مل کر صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے، ہم اس محاذ پر بھی کامیاب ہوں گے۔ وزیراعظم نے بجٹ کے حوالہ سے خزانہ سمیت تمام وزارتوں کی محنت کو سراہا۔ اجلاس میں وفاقی کابینہ نے وفاقی بجٹ برائے مالی سال 2025-2026 کے حوالے سے تجاویز اور فائنانس بل 2025-2026 کا مسودہ منظور کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں بھجوا دیا۔

Field Correspondent Sohail Majeed
+ posts

Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.

Hot this week

Uraan Pakistan’ drives green buses, mangrove revival, and resilient healthcare, FM

Climate-Smart, Health-Responsive Infrastructure Now a National Priority Islamabad: Federal Minister...

URAAN Pakistan a strategic initiative by Planning Commission built on 5Es

PIDE Sparks Dialogue on Growth Beyond IMF Limits Islamabad –...

Urgent need for industrial policy to boost sector performance, Haroon

Belgian-British economist and Haroon Akhtar khan Highlight Urgent Industrial...

BCCI agrees to add Pakistan’s name on their jersey

India has confirmed its compliance with the International Cricket...

National Summit for Malaria Elimination in early 2026, Dr. Mukhtar

Pakistan reveals key findings from first G6PD pilot to...

France sees great potential in Pakistan’s minerals sector, Nicolas Galey

Pakistan, France agree to boost cooperation in minting sector Islamabad...

100 HEC officers trained under NAHE-CSA program

Islamabad : For the first time ever, the Higher...

Govt committed to public welfare and poverty reduction, Shah

Islamabad : Federal Minister for Poverty Alleviation and Social...

Overseas Pakistanis our true economic ambassador, President ICCI

ICCI to Establish Help Desk to promote business linkages...

3,505 violence against women cases reported in Sindh, H1 2025

Only 0.6% Cases End in Conviction, Reveals SSDO Factsheet ISLAMABAD...

Pakistan-Bangladesh to enhance maritime security cooperation

CHIEF OF THE NAVAL STAFF ADMIRAL NAVEED ASHRAF VISIT...

ISC helped strengthen the spirit of parliamentary diplomacy, President

President hosts dinner in honour of participants of Inter-Parliamentary...

Related Articles

Popular Categories