Tuesday, June 17, 2025

پاک امریکہ تعلقات نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا امریکی سفارتخانہ میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب

اسلام آباد۔ : وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر ہو چکا ہے، امید ہے کہ یہ طویل اور پائیدار ہو گا اور ہم سرمایہ کاری، تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دے سکیں گے، ہم آئی ٹی، توانائی، زراعت تعلیم سمیت متعدد شعبوں میں دوطرفہ تجارت، ٹیرف سمیت دیگر امور پر امریکہ کے ساتھ رابطہ میں ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف امریکی سفارتخانہ میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے امریکہ کے 249 ویں یوم آزادی کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، حکومت اور عوام کو دلی مبارکباد دیتا ہوں، پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں، دونوں ملکوں کے تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی روابط کو فروغ دیا جائے گا، امریکی اسلاف نے اپنے وژن اور جدوجہد سے تاریخ میں کامیابی حاصل کی، ان کے آزادی، برداشت اور جمہوری نظم و نسق کے نظریات ہمارے آباؤ اجداد کی سوچ اور وژن سے ہم آہنگ ہیں، قائداعظم محمد علی جناح آئین، اقلیتوں کے حقوق اور قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان پائیدار اور وسیع بنیادوں پر تاریخی تعلقات ہیں، امریکہ پاکستان کو تسلیم کرنے والے ابتدائی ملکوں میں شامل تھا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں ڈیموں سمیت متعدد منصوبے امریکی حکومت کے تعاون سے مکمل کئے گئے، امریکہ نے متعدد بار پاکستان اور پاکستانی معیشت کے استحکام کیلئے تعاون فراہم کیا، نائن الیون کے بعد دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ شروع ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ افغان جنگ بالخصوص نائن الیون کے بعد دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے فرنٹ لائن ملک کا کردار ادا کیا، 2018ء میں پاکستان نے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کر دیا تھا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھایا، 90 ہزار سے زیادہ جانیں قربان ہوئیں، 150 ارب ڈالر سے زیادہ کا معاشی نقصان ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہیں، پاکستان اپنی معاشی بحالی کیلئے کوشاں ہے، پاکستان نہ صرف خطے بلکہ دنیا بھر میں امن، ترقی و خوشحالی کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جنگ سے یہ حقیقت عیاں ہوئی ہے کہ پہلگام واقعہ فالس فلیگ آپریشن تھا، بھارت کو پوری دنیا کے سامنے ٹھوس شواہد پیش کرنے چاہئیں اور انہیں اس واقعہ کے حقائق کے بارے میں قائل کرنا چاہئے، ہم نے اس معاملہ کی عالمی سطح پر قابل اعتماد اور شفاف تحقیقات کی پیشکش کی تاکہ دنیا حقائق کے بارے میں جان سکے لیکن بدقسمتی سے ہماری سنجیدہ اور مخلصانہ پیشکش کا بھارت نے جارحیت سے جواب دیا، ہم نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا، 6 اور 7 مئی کو بچوں اور خواتین سمیت 33 معصوم پاکستانیوں کو شہید اور 55 کو زخمی کیا گیا، ہم نے اپنے دفاع میں 6 بھارتی طیارے مار گرائے کیونکہ جواب دینا ہمارا حق تھا، بھارت نے 9 اور 10 مئی کو پھر حملہ کیا، اس موقع پر ہمارے امریکی دوست ہم سے رابطہ میں تھے، انہوں نے مخلصانہ طور پر ہمیں قائل کیا جس پر ہم نے کہا کہ اب کافی ہے اور جنگ بندی پر رضامند ظاہر کی، ہم امن اور کشیدگی میں کمی کے خواہاں ہیں، امریکی دوستوں نے پھر ہم سے رابطہ کیا اور کہا کہ پاکستان کو صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہئے، ہم نے بھارت کی جانب سے دوبارہ حملے پر اپنا ردعمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کسی شک و شبہ کے بغیر امن پسند شخصیت ہیں اور امن اور مفید کاروباری معاہدوں کے داعی ہیں، وہ کشیدگی میں کمی کے حامی، سرد اور گرم جنگ کے خلاف ہیں، وہ کسی خاص خطے میں نہیں بلکہ دنیا بھر میں خوشحالی و ترقی کے خواہاں ہیں جس کا ان کے حالیہ بیانات سے اظہار ہوتا ہے، انہوں نے پاکستان اور بھارت دونوں کو تجارت، سرمایہ کاری اور جنگ بندی کی تجویز دی، پاک-بھارت جنگ بندی کیلئے امریکی صدر ٹرمپ کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ اور خلیجی دوست ممالک نے ہمارا بھرپور ساتھ دیا جس پر ان کے شکرگزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر ہو چکا ہے، امید ہے کہ یہ طویل اور پائیدار ہو گا اور ہم سرمایہ کاری، تجارت سمیت دیگر شعبوں کو فروغ دے سکیں گے، ہم آئی ٹی، توانائی، زراعت تعلیم سمیت متعدد شعبوں میں دوطرفہ تجارت، ٹیرف سمیت دیگر امور پر امریکہ کے ساتھ رابطہ میں ہیں، مختلف شعبوں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وژن قابل تعریف ہے۔

Field Correspondent Sohail Majeed
+ posts

Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.

Hot this week

Uraan Pakistan’ drives green buses, mangrove revival, and resilient healthcare, FM

Climate-Smart, Health-Responsive Infrastructure Now a National Priority Islamabad: Federal Minister...

Urgent need for industrial policy to boost sector performance, Haroon

Belgian-British economist and Haroon Akhtar khan Highlight Urgent Industrial...

BCCI agrees to add Pakistan’s name on their jersey

India has confirmed its compliance with the International Cricket...

The Everlasting Appeal of TV Shows: Why We Keep Watching

TV shows have been a cornerstone of entertainment for...

Chris Hemsworth: The Journey from Australian Soaps to Hollywood Stardom

Chris Hemsworth has become one of Hollywood’s most recognized...

Parliamentary diplomacy plays key role in bilateral ties, Ambassador Stoenescu

Parliamentary Diplomacy at the Forefront of Pakistan–Romania Relations Islamabad :...

Italian Navy ship arrives in Karachi to boost maritime ties

Karachi : The Italian Navy Ship ITS ANTONIO MARCEGLIA...

ICCI welcomes PM’s intervention to review FBR arrest powers: President ICCI

Islamabad: Nasir Mansoor Qureshi, the President, Islamabad Chamber of...

Zong Wins ‘Best Digital Campaign (TikTok)’ at Pakistan Digital Awards

Islamabad: – Zong, Pakistan’s leading digital technology innovation company,...

CJCSC confers Civil Awards to eminent scientists, engineers

Rawalpindi : On behalf of the President of Islamic...

Punjab largest-ever Development Budget Worth Rs. 1240 Billion Approved

CM Punjab Maryam Nawaz Sharif Signs Budget Document. Lahore :...

Pak-China ties explored for deeper economic cooperation

Chinese Ambassador Calls on Federal Minister for Commerce to...

COAS, overseas Pakistanis vow to build a stronger, safer Pakistan

Rawalpindi :  Field Marshal Syed Asim Munir, NI (M),...

Related Articles

Popular Categories