Tuesday, July 1, 2025

پاکستانی کمیونٹی امن اور خوشحالی کے مشترکہ مقصد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، بلاول

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا امن، ڈائیلاگ اور پاکستان کی ترقی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے کردار پر زور

واشنگٹن، : پاکستانی سفارتخا نہ واشنگٹن ڈی سی کی جانب سے پاکستان سے امریکہ کا دورہ کرنے والے اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد کے اعزاز میں ایک استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا ۔ اس تقریب میں امریکہ بھر سے پاکستانی امریکی کمیونٹی کے سرکردہ اراکین شریک ہوئے۔ سفارت خانے کی جانب سے منعقدہ ایونٹ میں پاک-امریکہ تعلقات، علاقائی استحکام، اور پاکستان-امریکہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے اہم کردار پر بات چیت ہوئی۔
اپنے کلیدی خطاب میں چیئرمین پیپلز پارٹی اور سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی اہمیت کودونوں ممالک کے درمیان پل کے طور پر اجاگر کیا اور کمیونٹی کے اراکین پر زور دیا کہ وہ امن اور خوشحالی کے مشترکہ مقصد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔ حالیہ پاک بھارت کشیدگی پر تبصرہ کرتے ہوئے، انہوں نے ملک کے خلاف جارحیت کے دفاع میں پاکستانی مسلح افواج کی بہادری کی تعریف کی اور عالمی سطح پر پاکستان کے موقف کو مؤثر طریقے سے پیش کرنے کے لیے پاکستانی سفارتی مشنوں کی کوشششوں کو سراہا۔


” انہوں نے کہا کہ پاکستان نے حالیہ کشیدگی کے دوران ایک ذمہ دار فریق کے طور پر کردار ادا کیا ہے، ہمارا مشن واضح ہے۔ ہمارا مشن مکالمے اور سفارتکاری کے ذریعے امن کا حصول ہے۔
ہم عالمی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس کوشش میں ہمارا ساتھ دے۔ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا انحصار جامع مکالمے پر ہے۔
علاقائی تعاون کی معاشی صلاحیت پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ایک پرامن جنوبی ایشیا، جہاں بھارت اور پاکستان کے درمیان تجارت معمول پر آئے، تمام متعلقہ ممالک کے لیے بے پناہ فوائد کا باعث بنے گا۔
انہوں نے پاکستانی فوج کی قیادت کی ممتاز خدمات پر بھی زور دیا اور کہا کہ ہماری فوجی قیادت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے شمار قربانیاں دی ہیں ۔
وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ کاری مصدق ملک نے بھارت کے علاقائی عزائم کے خطرات پر زور دیتے ہوئے کہابھارت کا نظریہ شواہد پر نہیں بلکہ شبہات پر مبنی ہے ۔ بھارتی فوجی جارحیت نے شہریوں، بشمول بچوں کو نشانہ بنایا، لیکن پاکستان نے ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا اور ہر میدان میں کامیابی حاصل کی۔
شرکاء، جن میں کمیونٹی رہنما اور مختلف پیشوں سے تعلق رکھنے والے معروف افراد شامل تھے، نے پاکستانی حکومت اور مسلح افواج کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان کے مفادات کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
سفیرپاکستان رضوان سعید شیخ نے تقریب کے اختتام پر شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور سفارتخانے کی جانب سے مضبوط عوامی روابط کو فروغ دینے کے عزم کو دہرایا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا عزم اتحاد اور مکالمے کی طاقت کو اجاگر کرتا ہے۔ ہم مل کر عالمی سطح پر پاکستان کے بیانیے کی حمایت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بیان المرصوص کا فلسفہ اس وقت مکمل ہوگا جب ہم معاشی میدان میں استحکام حاصل کریں گے۔


یہ استقبالیہ پاکستان کی قیادت اور اس کے تارکین وطن کے درمیان رابطوں کو مضبوط بنانے اور امن، سفارتکاری، اور علاقائی تعاون کے لیے پاکستان کی اپیل کو دہرانے کی جانب ایک اہم قدم تھا۔

Field Correspondent Sohail Majeed
+ posts

Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.

Hot this week

Uraan Pakistan’ drives green buses, mangrove revival, and resilient healthcare, FM

Climate-Smart, Health-Responsive Infrastructure Now a National Priority Islamabad: Federal Minister...

Urgent need for industrial policy to boost sector performance, Haroon

Belgian-British economist and Haroon Akhtar khan Highlight Urgent Industrial...

BCCI agrees to add Pakistan’s name on their jersey

India has confirmed its compliance with the International Cricket...

The Everlasting Appeal of TV Shows: Why We Keep Watching

TV shows have been a cornerstone of entertainment for...

Seminar on Water Crisis and the Indus Waters Treaty to be held at COMSTECH

Islamabad : A high-level international seminar titled “Water Crisis...

Thailand commits to strengthening scientific ties with COMSTECH, Ambassador Virabutr

Ambassador of Thailand Visits OIC-COMSTECH Secretariat to Strengthen Scientific...

Pakistan sees global cooperation as vital to agricultural growth, Rana Tanveer

Rana Tanveer Hussain Highlights Pakistan’s Reform-Driven Agricultural Strategy at...

PSB ushers in transparency in bodybuilding – WBPF President

Islamabad, Datuk Paul Chua, President of the World Bodybuilding...

Minister praises PCSIR’s innovation in hemp-based food, cosmetics, and pharma

Federal Minister for Science and Technology visit to PCSIR...

Operational readiness key to success in modern warfare, Admiral Naveed

Karachi :   Admiral Naveed Ashraf, Chief of the Naval...

Iran-Israel ceasefire averted major global energy and security risks, Speakers

‘Neither Iran nor Israel can sustain a protracted conflict,...

پاکستان میں پی ایم اینڈ ڈی سی CPD سسٹم نافذ کرے گا

اعلیٰ سطحی ACCME وفد کا پی ایم اینڈ ڈی...

Related Articles

Popular Categories