Tuesday, July 1, 2025

لاہور قلندرز کا پی ایس ایل کی ٹرافی کے ساتھ  یو ایس ایمبیسی کا دورہ

اسلام آباد،  پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں حالیہ فتح کی خوشی میں جاری ٹرافی ٹور کے سلسلے میں لاہور قلندرز کے آنر عاطف رانا نے امریکی سفارتخانے کا دورہ کیا اور چارج ڈی افیئرز نیٹلی  اے بیکر سے ملاقات کی۔
یہ ملاقات خیرسگالی کے جذبے کے تحت ہوئی جس میں لاہور قلندرز کے نمائندوں اور یو ایس ایمبیسی کی کرکٹ ٹیم ،  مداحوں اور  کمیونٹی کے ارکان نے شرکت کی۔ ملاقات کے دوران  عاطف رانا نے نیٹلی بیکر کو لاہور قلندرز کی دستخط شدہ جرسی پیش کی جو اُن کے لیے ایک یادگار تحفہ تھی۔
نیٹلی بیکر نے اس سیزن کے دوران لاہور قلندرز کے دو میچز جن میں سنسنی خیز فائنل بھی شامل ہے براہِ راست دیکھے اور ٹیم کی توانائی، جذبے اور جیت کی تعریف کی۔

چارج ڈی افئیرزنیٹلی  بیکر کا کہنا تھا، لائیو کرکٹ دیکھنا ایک شاندار تجربہ رہا۔ میں قذافی اسٹیڈیم میں موجود بھرپورکراوڈ اور  اس کے جوش و خروش کو دیکھ کر حیران رہ گئی۔ ایک امریکی ہونے کے ناطے میں بیس بال کے ماحول میں پلی بڑھی ہوں، لیکن کرکٹ کا جذبہ اور اس میں موجود جوش یقیناً متاثر کن ہے۔ اب جب کہ دونوں کھیل اولمپکس کا حصہ ہیں مجھے یقین ہے کہ یہ عالمی روابط کو مزید فروغ دیں گے۔ میں لاہور قلندرز کی جانب سے ملنے والے پرتپاک استقبال پر شکرگزار ہوں۔”

لاہور قلندرز کے آنر عاطف رانا نے کرکٹ کے لیے امریکی سفارتخانے کی دلچسپی کو سراہا اور چارج ڈی افئیرز نیٹلی بیکر کا شکریہ ادا کیا۔ اُنہوں نے کہا، “یہ میرے لیے خوشی کا باعث ہے کہ کرکٹ یو ایس ایمبیسی میں دلچسپی کا مرکز بن رہی ہے، اور امریکی دوستوں کی اس کھیل کے لیے محبت قابلِ تعریف ہے۔ ہم خاص طور پر نیٹلی بیکر کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ہمارے میچز دیکھے۔ وہ ہمیشہ کے لیے قلندرز فیملی کا حصہ ہیں—جیسا کہ ہم کہتے ہیں، ‘جو ایک بار قلندر بنے، وہ ہمیشہ کے لیے قلندر ہوتا ہے۔'”

لاہور قلندرز پی ایس ایل کی تاریخ کی کامیاب ترین فرنچائزز میں سے ایک بن چکی ہے، جو گزشتہ چار سالوں میں تین بار ٹائٹل جیت چکی ہے۔ ٹیم کو مسلسل دو سال 2022 اور 2023 چیمپئن بننے کا منفرد اعزاز بھی حاصل ہے۔

Field Correspondent Sohail Majeed
+ posts

Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.

Hot this week

Uraan Pakistan’ drives green buses, mangrove revival, and resilient healthcare, FM

Climate-Smart, Health-Responsive Infrastructure Now a National Priority Islamabad: Federal Minister...

Urgent need for industrial policy to boost sector performance, Haroon

Belgian-British economist and Haroon Akhtar khan Highlight Urgent Industrial...

BCCI agrees to add Pakistan’s name on their jersey

India has confirmed its compliance with the International Cricket...

The Everlasting Appeal of TV Shows: Why We Keep Watching

TV shows have been a cornerstone of entertainment for...

Seminar on Water Crisis and the Indus Waters Treaty to be held at COMSTECH

Islamabad : A high-level international seminar titled “Water Crisis...

Ethiopia, Pakistan Agree to Forge Stronger Cultural Relations

Islamabad : The Federal Democratic Republic of Ethiopia (FDRE)...

Bradford Literature Festival Pays Tribute to Faiz

British Council and Faiz Foundation Trust celebrate Faiz Ahmed...

Pakistan and Somalia unite to shape a better future, Mushahid Hussain

ISSI Celebrates Somalia’s Independence Day Islamabad : The Centre for...

FM Planning Directs NHA to Hold N-25 Expressway Groundbreaking on 14th August

Islamabad: The Federal Minister for Planning, Development and Special...

We aim to make Gwadar a key transshipment and logistics hub, Minister

Junaid Anwar unveils plan to expand Gwadar port with...

Thailand commits to strengthening scientific ties with COMSTECH, Ambassador Virabutr

Ambassador of Thailand Visits OIC-COMSTECH Secretariat to Strengthen Scientific...

Pakistan sees global cooperation as vital to agricultural growth, Rana Tanveer

Rana Tanveer Hussain Highlights Pakistan’s Reform-Driven Agricultural Strategy at...

PSB ushers in transparency in bodybuilding – WBPF President

Islamabad, Datuk Paul Chua, President of the World Bodybuilding...

Related Articles

Popular Categories