
لاہور : وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا پی پی 52 سیالکوٹ کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی امیدوار حناء ارشد وڑائچ کی کامیابی پر اظہار تشکر، پارٹی قیادت اور کارکنان کو مبارکباد پیش کی.
وزیرِ اعظم کا مسلم لیگ ن پر اعتماد پر سیالکوٹ کے عوام کا بھرپور شکریہ ادا کیا.
وزیرِ اعظم کی اس شاندار کامیابی پر قائد میاں محمد نواز شریف، وزیرِ اعلی پنجاب اور مسلم لیگ نواز کی کامیاب امیدوار حناء ارشد وڑائچ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں.
پی پی 52 کے ضمنی انتخابات میں کامیابی، میاں محمد نواز شریف کی بے مثال قیادت اور وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز کی صوبے کی ترقی و خوشحالی کیلئے دن رات محنت کا ثمر ہے.
سیالکوٹ کے عوام کا مسلم لیگ ن کے حق میں ووٹ انکے حکومت کی عوام دوست پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے.
سیالکوٹ کے عوام کی مسلم لیگ ن سے والہانہ محبت اور اعتماد پر انکے شکر گزار ہیں.
Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.