
اسلام آباد : وزیراعظم محمد شہباز شریف کی چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی.
وزیراعظم کا بھارتی جارحیت پر پاکستان کی جانب سے آپریشن بنیان ال مرصوص کی صورت میں جوابی کارروائی کی حمایت پر بلاول بھٹو زرداری سے اظہار تشکر ادس کیا.
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے حالیہ کشیدگی میں ملک و قوم کی مثالی قیادت کرنے پر وزیراعظم کو خراج تحسین کیا.
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے پر پاکستان فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کو سلام پیش کرتے ہیں اور ملکی سالمیت کے تحفظ کے لیے پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے
Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.