Friday, May 23, 2025

وزیر اعظم شہباز شریف کی امیر جماعت اسلامی سے ٹیلی فونک رابطہ موجودہ ملکی حالات پر گفتگو

لاہور : وزیر اعظم شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے انہیں ہندوستان کے حملے سے پیش آنے والی صورت حال اور دشمن کو دیے جانے والے جواب کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
امیر جماعت نے کہا کہ ہندوستان کو ٹھوس جواب دینے پر پوری قوم حکومت اور افواج پاکستان کو مبارک باد پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا سفارت کاری پر مزید توجہ دی جائے اور پوری دنیا کو حقیقی صورت حال اور اپنے موقف سے آگاہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں تمام اختلافات ختم ہوگئے ہیں اور پوری قوم یک جان ہے۔ جماعت اسلامی جکومت اور فوج کی پشت پر ہے اور عوام جذبے سے سرشار ہیں۔
منصورہ سے جاری ایک الگ ویڈیو پیغام میں امیر جماعت کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے بھارت پر کاری ضرب لگا کر اس آپریشن کا آغاز کیا ہے جس کا پوری قوم انتظار کررہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو سمجھ آجانا چاہیے کہ جو جنگ اس نے جھوٹ بول کر ، فالس فلیگ آپریشن کرکے اور ہمارے بچوں کو شہید کرکے شروع کی ہے اس کا جواب اسے مل رہا ہے۔ امیر جماعت نے کہا کہ ریاست اور افواج پاکستان نے پختگی کا مظاہرہ کیا، جذباتی پن میں آنے اور افراتفری پھیلانے کی بجائے انہوں نے تحمل سے منصوبہ بندی کر کے بھارتی ملٹری تنصیبات کو نشانہ بنایا  جس پر جماعت اسلامی افواج کو خراج تحیسن پیش کرتی ہے۔ انہوں نے حکومت سے کہا کہ خارجہ محاذ پر بہت تیزی سے کام کی ضرورت ہے ، موجودہ حالات میں امریکہ سمیت دنیا بھر سے رابطے ہورہے ہیں ، انہیں بتایا جائے کہ جب تک بھارت سندھ طاس معاہدہ کو بحال ، فالس فلیگ آپریشن اور سویلین کی شہادتوں پر ندامت کا اظہار نہیں کرتا ہاکستان کی طرف سے امن کی کوئی ضمانت نہیں۔ انہوں نے کہا بلاشبہ جنگیں تباہی لے کر آتی ہیں لیکن جو قومیں اپنی آزادی و خودمختاری پر سودے بازی کرلیتی ہیں ان کے لیے ذلت کی زندگی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہیں تاہم بھارت کی طرف سے کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے قوم سے اپیل کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھے ،اللہ کے فضل سے پاکستان کامیاب ہوگا۔

Field Correspondent Sohail Majeed
+ posts

Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.

Hot this week

BCCI agrees to add Pakistan’s name on their jersey

India has confirmed its compliance with the International Cricket...

Urgent need for industrial policy to boost sector performance, Haroon

Belgian-British economist and Haroon Akhtar khan Highlight Urgent Industrial...

The Everlasting Appeal of TV Shows: Why We Keep Watching

TV shows have been a cornerstone of entertainment for...

Chris Hemsworth: The Journey from Australian Soaps to Hollywood Stardom

Chris Hemsworth has become one of Hollywood’s most recognized...

President Zardari Okays Peca amendment law despite journalists’ calls to resist

President Asif Ali Zardari gave his approval to the...

Senate Chairman envisions strong, multi-dimensional ties with Africa

Islamabad : On the distinguished occasion of Pakistan-Africa Friendship...

Pak-Türkiye to boost ties through energy and mineral cooperation

Islamabad : Federal Minister for Petroleum Ali Pervaiz Malik,...

Govt to increase taxes on sugary drinks instead of fuels, Speakers

Islamabad: — Pakistan National Heart Association (PANAH) hosted a...

Polish Ambassador condemns terrorist attack on school bus in Khuzdar

Embassy of the Republic of Poland in Islamabad hosted...

Ministry renews call for international protection of Palestinians

Statement of Condemnation by the Ministry of Foreign Affairs...

President and PM present Field Marshal baton to COAS

Islamabad : President Asif Ali Zardari and Prime Minister...

Committee’s full support for the Armed Forces, Syed Mustafa

Islamabad : The 9th meeting of the Standing Committee...

World Bank applauds Pakistan’s economic stability

Islamabad: Federal Minister for Power, Sardar Awais Ahmad Khan...

Related Articles

Popular Categories