
اسلام آباد: اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کی قیادت نے بھارت کی ناکام جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوجی اور سول قیادت دونوں ہی دھول چاٹنے پر مجبور ہو گئی ہیں کیونکہ پاکستان کے خلاف وزیر اعظم مودی کے مذموم اقدام کو تمام محاذوں پر عبرت ناک ناکامی کا سامنا ہے۔
ہفتہ کو جاری ایک مشترکہ بیان میں، آئی سی سی آئی کے صدر ناصر منصور قریشی، سینئر نائب صدر عبدالرحمان صدیقی، اور نائب صدر ناصر محمود چوہدری نے پاکستان کی مسلح افواج کے بروقت اور طاقتور ردعمل کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ “مادر وطن کے بہادر محافظوں نے ہندوستان کے اندر متعدد اھم اہداف کو نشانہ بنایا ہے جس سے ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے اور یہ واضح پیغام دیا گیا ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری کی کسی بھی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کرے گا۔”
آئی سی سی آئی کی قیادت نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج پوری طرح سے چوکس ہیں اور کسی بھی بھارتی جوابی حملے کے نتیجے میں بھارت کے اقتصادی اثاثوں کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے “بھارت کو سخت ترین الفاظ میں خبردار کیا کہ مزید اشتعال انگیزی کے نتیجے میں سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔”
بھارت پر زور دیتے ہوئے کہ وہ خطے کو تباہ کن تنازعات میں گھسیٹنے سے گریز کرے، آئی سی سی آئی کے رہنماؤں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پوری پاکستانی قوم بشمول کاروباری برادری مسلح افواج کے ساتھ متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے پیارے ملک کے دفاع کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے ہردم تیار ہیں
Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.