google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk
Pakistan's Premier Multilingual News Agency

فریز لینڈ کمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (ایف سی ای پی ایل) نے سال 2023 کی مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا

فریز لینڈ کمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (ایف سی ای پی ایل) نے سال 2023 کی پہلی سہ ماہی (جنوری تا مارچ 2023) کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا ہے

اسلام آباد، 19 اپریل، 2023 (جی این پی): فریز لینڈ کمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (ایف سی ای پی ایل) نے سال 2023 کی پہلی سہ ماہ (جنوری تا مارچ 2023) کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ کمپنی کو رواں پہلی سہ ماہی میں 22,651 ملین روپے کی آمدن ہوئی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 62 فیصد زائد ہے۔ آمدن کے اضافے کی وجہ مکس میں بہتری، مارکیٹ میں قدم جمانے کے لیے کیے گئے اقدامات، ڈیری پر مبنی مصنوعات اور منجمد ڈیسرٹ شعبے کی کاروباری حجم میں اضافہ ہے۔

افراط زر اور روپے کی قدر میں کمی کے باوجود کمپنی نے ویلیو چین کی کارکردگی بڑھانے کے لیے اقدامات کرتے ہوئے مجموعی مارجن اور آپریٹنگ مارجن کو بالترتیب 70 بی پی ایس اور 30 بی پی ایس تک بہتر بنایا۔ تاہم بعد از ٹیکس منافع (جنوری تا مارچ 2022 کے 664 ملین روپے کے مقابلے میں 990 ملین روپے) فروخت میں کمی، مالیاتی لاگت اور ٹیکسز میں اضافے کے باعث 40 بی پی ایس کم ہوگیا۔

ڈیری پر مبنی مصنوعات کا شعبہ
سال 2022 کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 66 فیصد اضافے سے ڈیری پر مبنی مصنوعات کے شعبے کی آمدن 21.2 ارب روپے رہی۔ کمپنی کے فلیگ شپ برانڈ اولپرز نے مسلسل برانڈ بلڈنگ اور تجارتی سرگرمیوں کے ذریعے مارکیٹ لیڈر کے طور پر اپنی پوزیشن کو مستحکم بناتے ہوئے شعبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔

اولپرز چِیز کے کاروباری حجم اور فروخت میں ہر گزرتے ماہ کے ساتھ اضافہ دیکھا گیا۔ گزشتہ سال صارفین کی پسندیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے اولپرز فلیورڈ مِلک کو آم کے نئے ذائقے میں متعارف کرایا گیا۔ دیگر برانڈز جیسے اولپرز فُل کریم مِلک پاؤڈر (ایف سی ایم پی)، اولپرز کریم اور اولپرز ترنگ نے بھی مسابقت کے باوجود مارکیٹ میں اپنی جگہ بنالی ہے۔

منجمد میٹھے (منجمد ڈیسرٹ)کا شعبہ
رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں منجمد ڈیسرٹ کے شعبے کی آمدن 1,441 ملین روپے رہی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 19 فیصد نمو کو ظاہر کرتی ہے۔ اس ترقی کی وجہ شعبے کے لیے کی گئی منصوبہ بندی، آئس کریم سیزن کے آغاز پر بروقت سرمایہ کاری اور ایک نئے پروڈکٹ شاہی مینگو اسٹک کا متعارف کرایا جانا ہے۔
ایف سی ای پی ایل کا اینگرو ایگزمپ ایف زیڈ ای سے اشتراک
فریز لینڈ کمپینا نےفطرت کی طرف سے پرورشکے اپنے عالمی مقصد کی مطابقت سے اینگرو ایگزمپ ایف زیڈ ای سے شراکت داری کرلی ہے، جس کا مقصد عالمی سطح پر قدم بڑھاتے ہوئے نئی منڈیوں کی تلاش ہے۔ یہ معاہدہ پاکستان کی ڈیری مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ کرے گا، جس سے فارمرز کے ذریعہ معاش کو فروغ ملنے کے ساتھ ملک کے زیادہ سے زیادہ زرمبادلہ کا حصول ممکن ہوگا۔

مستقبل کا جائزہ
بڑھتی ہوئی مہنگائی، زرمبادلہ ذخائر کے حصول میں مشکلات، کرنسی کی قدر میں کمی، مالیاتی لاگت میں اضافے اور درآمد میں مشکلات کے باعث کمپنی کے منافع پر دباؤ رہا۔ تاہم ایک اچھے کاروباری ماڈل کے ساتھ کمپنی کی انتظامیہ پُراعتماد ہے کہ وہ استعداد کار بڑھاتے ہوئے ترقی کے سفر کو جاری رکھے گی۔

کمپنی برانڈ ایکویٹی میں سرمایہ کاری کرتی رہے گی اور مارجن سے فائدہ اٹھانے کے لیے اپنے منافع بخش پورٹ فولیو کو وسعت دے گی۔ اپنی عالمی مہارت اور 150 سال سے زائد کے ورثے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایف سی ای پی ایل حفظان صحت، خوراک کی حفاظت اور پائیداری کے اعلیٰ ترین معیارات کے ساتھ لاکھوں پاکستانیوں کو روزانہ محفوظ، سستی اور صحت بخش ڈیری مصنوعات فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

کمپنی کا سالانہ اجلاس عام 18 اپریل 2023 کو کراچی کے رائل روڈیل میں منعقد ہوا، جہاں حصص یافتگان اور بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 2022 میں کمپنی کی کارکردگی پر تبادلہ خیال کیا۔

google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk