google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk
Pakistan's Premier Multilingual News Agency

قطری سفیر کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات

پاکستان، امریکہ-طالبان معاہدے سے متعلق اعلان کا خیر مقدم

قطری سفیر صقر بن مبارک کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سےدفترخارجہ میں ملاقات۔ قطری سفیر نے 29 فروری کو دوحہ میں امریکہ-طالبان امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی خصوصی دعوت دی۔ دعوت قطری ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ جناب شیخ محمد بن عبد الرحمن الثانی کی جانب سے دی گئی۔ قطری سفیر نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو خصوصی دعوت نامہ پیش کیا-
پاکستان، امریکہ-طالبان معاہدے سے متعلق اعلان کا خیر مقدم کرتا ہے- پاکستان کا ہمیشہ سے موقف رہا ہے کہ افغان تنازعےکا کوئی فوجی حل نہیں ہے – افغان مفاہمتی عمل کو آگے بڑہانے میں پاکستان اور قطر کا کلیدی کردار ہے۔ آ ج دنیا پاکستان کا موقف تسلیم کر رہی ہے۔ پاکستان پرامید ہے کہ امن معاہدے پر دستخط انٹرا افغان مذاکرات کی طرف لے جائیں گے – وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk