( GNP)
انجمن طلباء اسلام کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین کی تعیناتی کا عمل شفافیت پر مبنی ہونا چاہئے ۔ اس حوالے سے مرکزی صدر رمیض حسن راجہ کا کہنا ہے کہ ماضی میں چربہ سازی اور نیب کیسز میں ملوث افراد کی تعیناتی سے جگ ہنسائی ہوئی اور اہم ترین اعلیٰ تعلیمی شعبہ کرائسز کا شکار رہا لہذا نئے چیئرمین کے لئے میرٹ اور شفافیت کو مد نظر رکھا جائے۔ مزید تفصیلات کے مطابق نئے چئیرمین ایچ ای سی کی تعیناتی کے لئے آج بروز سوموار سے 50 امیدواروں کے انٹرویو ز کا آغاز ہو رہا ے اور اس عمل کو سر انجام دینے کے لئے چھ رکنی سرچ کمیٹی وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت رانا تنویر کی کنوینر شپ میں تشکیل دی گئی ہے جس میں دو موجودہ وائس چانسلرز بھی شامل ہیں۔ انجمن طلباء اسلام نے مطالبہ کیا ہے کہ ایچ ای سی ایکٹ میں مقرر کردہ معیار کے مطابق میرٹ پر مبنی تقرری یقینی بنائ جائے اور متنازعہ شخصیات جن پر ماضی میں بدعنوانی، اختیارات کے غلط استعمال، اور چربہ سازی کے الزامات ثابت ہوچکے ہیں ان سے گریز کیا جائے تاکہ اعلی تعلیی سیکٹر کی باگ دوڑ اچھی شہرت کے حامل علمی شخصیت کے پاس ہو جوکہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر اعلی تعلیمی سیکٹر کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ متنازعہ یا ماضی میں کرپٹ پریکٹسز میں ملوث افراد کو اس اہم عہدے پر لایا گیا تو ملک گیر احتجاج ہوگا۔
Sign in / Join
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
چئیرمین ایچ ای سی کی تعیناتی میرٹ و شفافیت پر کی جائے۔ انجمن طلباء اسلام
کرپشن اور چربہ سازی میں ملوث افراد کو انٹرویو کے عمل سے دور رکھا جائے ۔ مرکزی صدر راجہ رمیض حسن
Next Post