google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk
Pakistan's Premier Multilingual News Agency

پاکستان میں تعینات نئے ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی کی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات

ملاقات وزیر خارجہ کے چیمبر پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوئی دوران ملاقات ،ایران امریکہ کشیدگی اور خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ ء خیال

اسلام آباد 10 جنوری 2020 (جی این پی ) : ملاقات وزیر خارجہ کے چیمبر پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوئی دوران ملاقات ،ایران امریکہ کشیدگی اور خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ ء خیال وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بطور سفیر پاکستان تعیناتی پر سید محمد علی حسینی کو مبارکباد دی اور خوش آمدید کہا پاکستان اور ایران کے مابین دیرینہ تاریخی، مذہبی و کثیرالجہتی برادرانہ تعلقات ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی مجھے توقع ہے کہ آپ جیسے منجھے ہوئے سفارتکار کی تعیناتی سے پاک ایران دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے مخدوم شاہ محمود قریشی خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کسی کے مفاد نہیں مخدوم شاہ محمود قریشی پاکستان ،خطے میں کشیدگی کم کروانے کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرنے کیلئے پر عزم ہے مخدوم شاہ محمود قریشی خطے کے مختلف وزرائے خارجہ سے رابطے میں ہوں مخدوم شاہ محمود قریشی وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر جلد ایران سمیت اہم بیرونی دوروں پر روانہ ہو رہا ہوں مخدوم شاہ محمود قریشی ایرانی سفیر محمد علی حسینی نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ،پاک ایران دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کیلئے اپنی بھرپور کاوشیں بروئے کار لانے کا یقین دلای – (جی این پی )

google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk