google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk
Pakistan's Premier Multilingual News Agency

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا وزارتِ خارجہ میں قائم نئے قونصلر ہال کا افتتاح

عوام الناس کو ذیادہ سے ذیادہ سہولیات فراہم کرنا ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے

اسلام آباد 9 جنوری 2020(جی این پی ) : سیکریٹری خارجہ سہیل محمود، اسپیشل سیکریٹری معظم آحمد خان ترجمان وزارت خارجہ عائشہ فاروقی اور وزارتِ خارجہ کے سینئر حکام بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ تھے۔ اس نئے ہال کے قیام کا مقصد قونصلر سیکشن میں دستاویزات کی تصدیق کے لئے آنے والوں کو تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی کے لیے کیا گیا ہے۔ قونصلر ہال کے باہر خصوصی”انتظار گاہ”بنائ گئ ہے تاکہ سائلین یہاں بیٹھ کر اپنی باری کا انتظار کر سکیں ۔ قونصلر سیکشن میں تشریف لانے والے افراد کی روزافزوں بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر۔ اس نئ بلڈنگ میں ٹوکن جاری کرنے والی ایک نئ مشین کی تنصیب کر دی گئ ہے تاکہ سائلین کے قیمتی وقت کو بچایا جا سکے اور انہیں مطلوبہ سہولت بغیر وقت ضائع کئے میسر آ سکے ۔

مخدوم شاہ محمود قریشی قونصلر سیکشن کے باہر معذور افراد کیلئے خصوصی “ویل چیئر ریمپ “بنایا گیا ہے ۔ عوام الناس کو ذیادہ سے ذیادہ سہولیات فراہم کرنا ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اسے عملی جامہ پہنانے کیلئے ہم دن رات کوشاں ہیں ۔ مجھے خوشی ہے کہ وزارت خارجہ کے افسران پوری تندہی اور خلوص نیت کے ساتھ، اپنی پیشہ وارانہ خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔ (جی این پی )

google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk