google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk
Pakistan's Premier Multilingual News Agency

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود کی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت – جی این پی

سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور وزارت خارجہ کے سینیئر افسران کی اجلاس میں شرکت۔

نیو یارک میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم اور جنیوا میں پاکستان کے مستقل مندوب خلیل ہاشمی بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک

پاکستان کو اس وقت کئی چیلنجز کا سامنا ہے ایک طرف پوری دنیا کے ساتھ ساتھ پاکستان بھی کرونا وبائی چیلنج سے نبرد آزما ہے تو دوسری طرف بھارت
مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو بدستور جاری رکھے ہوئے ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ اور اس وبا کے نتیجے میں اموات کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں جو انتہائی تشویشناک امر ہے مخدوم شاہ محمود قریشی

اقوام عالم کی توجہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں محصور 80 لاکھ بے گناہ کشمیریوں کی حالت زار کی طرف مبذول کروانے اور انہیں بھارتی استبداد سے نجات دلانے کیلئے کوششوں میں تیزی لانا ہو گی مخدوم شاہ محمود قریشی

بھارت کیطرف سے مقبوضہ کشمیر میں آبادیاتی تناسب کی تبدیلی کے دیرینہ خواب کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ڈومیسائل سے متعلقہ قواعد و ضوابط میں تبدیلی بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے مخدوم شاہ محمود قریشی

ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ بھارتی جیلوں میں مقید، کشمیری رہنماؤں اور ہزاروں نوجوانوں کو کرونا وبائی حملے سے بچانے کیلئے، عالمی برادری انسانیت کے ناطے ان کی رہائ کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے مخدوم شاہ محمود قریشی

۔ وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ اور جنیوا میں تعینات مستقل مندوبین کو بھارتی جارحیت اور کشمیر میں اسکے ریاستی مظالم کو اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی فورمز پر اجاگر کرنے کی ہدایت کی۔

۔موجودہ عالمی وبائی چیلنج کے پیش نظر، وزیر اعظم عمران خان نے کم وسائل کے حامل، ترقی پذیر ممالک کو واجب الادا قرضوں کی ادائیگی میں سہولت فراہم کرنے کی تجویز دی ہے جسے مختلف بین الاقوامی فورمز پر زیر بحث لایا جا رہا ہے مخدوم شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ نے مستقل مندوبین کو اس حوالے سے اپنی کاوشیں بروئے کار لانے کی ہدایت کی

google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk