google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk
Pakistan's Premier Multilingual News Agency

فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن(فپواسا) کی ہائیرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین سے آن لائن میٹنگ

فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن(فپواسا) کے مرکزی صدر ڈاکٹرسہیل یوسف ،نائب صدر ڈاکٹرنعمت اللہ لغاری اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ نے ہائیرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر طارق بنوری اور ان کی ٹیم سے تفصیلی آن لائن میٹنگ کی میٹنگ میں ملک بھر کے جامعات کے اساتذہ اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کے حوالے سے مختلف امور زیر بحث آئے ،فپواسا کے نمائندگان نے اس آمر پر زوردیاہے کہ پچھلے سال کے سالانہ بجٹ میں یونیورسٹیوں اور ایچ ای سی کے بجٹ میں کٹوتی کی وجہ سے اعلیٰ تعلیمی اداروں پر گہرے منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں موجودہ ملکی اور علمی صورتحال اور کورونا وائرس کے پیش نظر لازم ہے کہ مرکزی حکومت اس سال کے پیش نظر ہونے والے بجٹ میں تعلیم اور خصوصاََ جامعات کے بجٹ میں 250ارب تک کااضافہ کریں اور تمام صوبائی حکومتیں جامعات کے گرانٹس میں 100فیصد اضافہ کریں ،فپواسا نے ایچ ای سی کی ریسرچ جرنل کے حولاے سے نئی مجوزہ پالیسی کو مسترد کرتے ہوئے اس سے تحقیق دشمن قراردیتے ہوئے کہاکہ اس سے ملکی تحقیقی جرنلز پر قدغن لگ جائیگی اور سینکڑوں تحقیقی جرنلز بند ہوجائینگے جبکہ پوسٹ پی ایچ ڈی تجربے کی شرط کو جامعہ کے اساتذہ کیلئے غیر ضروری قراردیتے ہوئے کہاکہ دنیا بھر میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی اور چیئرمین ایچ ای سی سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ نئی ریسرچ پالیسی اور پوسٹ پی ایچ ڈی تجربے کو فوری طورپر ختم کیاجائے اور جامعات کے TTS ٹینورڈ ٹریک سسٹم اساتذہ کو ان کا بنیادی حق دلانے پر زوردیتے وہئے کہاکہ کمیشن کی پالیسی ساز اداروں میں فپواسا کو نمائندگی دی جائے اور کمیشن کے اجلاس تسلسل سے منعقد کئے جائیں فپواسا نے اساتذہ کو حاصل ٹیکس رعایت بحال کرنے اور ریٹائرمنٹ کی عمر65سال کرنے پر زور دیا اور اس امر پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ کورونا وائرس اور لاک ڈائون کی وجہ سے ملک کے اکثر جامعات خصوصاََ سندھ کی شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیرپور کو قرنطینہ سینٹر میں تبدیل کیاجو قابل مذمت اقدام ہے اور جامعات میں اساتذہ کی بھرتی اور پروموشن کیلئے ایچ ای سی شرائط کو غیرقانونی قرار دیا اور چیئرمین ایچ ای سی سے پرزور مطالبہ کیاہے کہ جامعات کے بجٹ میں اضافہ کیلئے عملی اقدامات اٹھاتے ہوئے مرکزی اور صوبائی حکومتوں پر زوردے اور ایچ ای سی سے متعلق فپواسا کے مطالبات تسلیم کرکے اس کا اجراء کیاجائے آخر میں چیئرمین ایچ ای سی اوران کی ٹیم نے یقین دہانی کرائی کہ ملکر جامعات کو مالی اور تحقیقی مسائل سے نکالیںگے ۔

google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk