google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk
Pakistan's Premier Multilingual News Agency

فروغ سماجی علوم کے لئے کوشاں کنثورشیم کا آٹھواں جشن تشکیل ملک بھر میں سماجی علوم کی اہمیت پر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا

سماجی علوم کے فروغ کے لئے عملی طور پر کوشاں 50سے زائد جامعات کے کنثورشیم ”انٹر یونیورسٹی کنثورشیم برائے فروغ سوشل سائنسز“ کا آٹھواں جشن

اسلام آباد 22 جنوری 2020  (جی این پی ) :  سماجی علوم کے فروغ کے لئے عملی طور پر کوشاں 50سے زائد جامعات کے کنثورشیم ”انٹر یونیورسٹی کنثورشیم برائے فروغ سوشل سائنسز“ کا آٹھواں جشن تشکیل 23جنوری کو منایا جائے گا،اس حوالے سے ملک بھر کی جامعات میں سماجی علوم کی اہمیت، رواداری اور امن کے پیغام کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔انٹر یونیورسٹی کنثورشیم کے تیار کردہ میکنزم پر عمل در آمد کرتے ہوئے پہلے دن سے جامعات کے اس اتحاد نے اعلی تعلیمی اداروں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔ قومی، علاقائی اور بین الاقوامی کانفرنسوں کے انعقاد، وائس چانسلرز کی میٹنگز، سیمینارز، ورکشاپس، نیٹ ورکنگ ایونٹس، طلبہ امور کے پروگراموں کے ساتھ ساتھ ممتاز بین الاقوامی یونیورسٹیوں کے ساتھ ممبر یونیورسٹیوں کے رابطے پیدا کرنے کی متعدد سرگرمیاں مسلسل جاری ہیں۔

ملک میں پہلی بار سوشل سائنسز کو مضبوط بنانے اور امن اور رواداری کو یونیورسٹی کیمپسزمیں فروغ دینے پر روڈ میپ بنایا گیا، اور اس کے موثر نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے مناسب میکانزم تیار کیا گیا۔کنثورشیم کے میڈیا سیل کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق انٹر یونیورسٹی کنسورشیم برائے فروغ سماجی علوم ابتدائی طور پر آٹھ ممبر یونیورسٹیوں پر مشتمل تھا جس میں تمام صوبوں کی نمائندگی تھی جبکہ اب یہ تعداد بڑھ کر 50 سے زائد جامعات تک پہنچ چکی ہے۔ پریس ریلیز کے مطابق 23 جنوری 2012 کو IUCPSS کا پہلا اجلاس اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں اس وقت کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہائر ایجو کیشن کمیشن کی زیر صدارت انعقاد پذیر ہوا جس میں ملک بھر کی یونیورسٹیوں میں باہمی تعاون اور روابط بڑھانے اور بین الاقوامی اداروں کے جامعات سے تعاون کو یقینی بنانے کے لئے کنثورشیم کی بنیاد رکھی گئی۔ مزید تفصیلات کے مطابق کنثورشیم کے پہلے چیئرمین کے فرائض اسلامیہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو متفقہ طور پر بانی چیئرپرسن منتخب کیا گیا جبکہ بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہر تعلیم سابق چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پنجاب پروفیسر ڈاکٹر نظام الدین نے بھی ایک سال کے لئے اس کمیشن کی سربراہی کی۔کنثورشیم کی بنیاد کے وقت نیشنل کو آر ڈینیٹر کنثورشیم محمد مرتضیٰ نور کو جامعات کے درمیان تعاون بڑھانے کا ٹاسک سونپا گیا۔ کنثورشیم کے نیشنل کو آر ڈینیٹر محمد مرتضی ٰ نور کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کنسورشیم نے اساتذہ ااور ملک بھر کے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلباء کے لئے اپنی خدمات دن رات پیش کیں جبکہ کنسورشیم کے تحت اسٹ (جی این پی )

google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk