google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk
Pakistan's Premier Multilingual News Agency

ایران کی جانب سے تفتان، میرجاوہ بارڈر پر کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات

 

کوئٹہ،02اپریل2020 (جی این پی) : زاہدان ہونیورسٹی بارڈر پر آئی ایچ آر کے قواعد و ضوابط نافذ کررہا ہے۔ زاہدان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز، کوویڈ 19 کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے کے لئے پاک ایران بارڈر پر بین الاقوامی صحت کے قواعد وضوابط (IHR) کے نفاذ کو فروغ دے رہی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران سال 2005 کے بین الاقوامی صحت کے قواعد و ضوابط پر 2012 سے عمل پیرا ہے، جو بیماری کے بین الاقوامی پھیلاؤ کی روک تھام اور ان کے کنٹرول کرنے کے اقدامات سے وابستہ ایک واحد پابند عالمی قانونی ذریعہ ہے۔IHR 2005 کے نفاذ کیلئے، ایران نے قومی صحت کے نظام میں بنیادی صلاحیتوں کا ایک مجموعہ حاصل کرنے اور اسے برقرار رکھنے کے لئے نگرانی، خطرات کے اندازوں اور اس کے ردعمل پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے متحرک انداز اپنایا ہے تاکہ بیماری کا فوری طور پر پتہ لگاکر اسکا عوامی سطح پر سد باب کیا جاسکے ۔
اسلامی جمہوریہ ایران بین الاقوامی صحت کی تنظیموں کے ایک پرعزم اور ذمہ دار رکن کی حیثیت سے بین الاقوامی صحت کے قواعد و ضوابط (ایچ آئی آر) کو سیستان و بلوچستان کی تمام سرحدی پٹی پر محتاط انداز میں نافذ کرکے اس کی منظم طریقے سے نگرانی کر رہا ہے۔ میرجاوہ بارڈر ہیلتھ سرویلنس یونٹ سال بھر سرگرم عمل رہتا ہے ۔ صحت عامہ کی چیکنگ اور بروقت اور شفاف طبی سہولیات سمیت صحت سے متعلق معلومات کی فراہمی تمام ممالک کی باہمی ذمہ داری بنتی ہے۔
کورونا وائرس کے پیش نظر ایران اور پاکستان سرحد عبور کرنے کے والے تمام پاکستانی زائرین اور مسافروں کی مکمل اسکریننگ کی جاتی ہے۔ اس حوالے سے میرجاوہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ سنٹر کے عملہ کے ۱۰ بہترین ڈاکٹروں کو پاک-ایران سرحدی علاقے بارڈر ہیلتھ سرویلنس یونٹ میں تعینات کیا گیا ہے۔ عملے کے ان ممبروں میں فزیشن، بیماریوں پر قابو پانے والے افسران، ماحولیاتی ماہرین صحت اور ایمرجنسی پیرامیڈکس شامل ہیں۔
ایرانی وزارت صحت نے کورونا وائرس بیماری (COVID-19) سے متعلق ڈبلیو ایچ او کے رہنما اصولوں کے تحت آئی ایچ آر کے قواعد و ضوابط کے نفاذ اور اس کی کڑی نگرانی پر زور دیا ہے۔ تمام مسافروں کی میڈیکل ٹیموں کے ذریعہ باقاعدہ اسکریننگ کی جارہی ہے اور جن مسافروں میں کورونا کی علامات نہیں ہیں، ان کیلئے COVID-19 ہیلتھ سرٹیفکیٹ جاری کئے جاتے ہیں۔ اب تک 4 ہزار سےزائد پاکستانی مسافروں اور زائرین کو مکمل اسکریننگ کرنے کے بعد ہیلتھ سرٹیفیکیٹ جاری کیا گیا ہے جن کو پاکستان داخل ہونے کی اجازت دی گئی ہے۔

google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk