google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk
Pakistan's Premier Multilingual News Agency

امریکہ کا پاکستان سے افغان مہاجرین کیلئے سر حدیں کھولنے کا مطا لبہ

امریکہ کا پاکستان سے افغان مہاجرین کیلئے سر حدیں کھولنے کا مطا لبہ

واشنگٹن: امریکہ نے پاکستان سے افغان مہا جرین کیلئے سر حدیں کھو لنے کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ خارجہ کے ایک سینئر عہدیدار نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہو ئے کہا کہ یہ ضروری ہو گا کہ پاکستان، افغان مہا جرین کیلئے اپنی سرحدیں کھلی رکھے۔امریکہ محکمہ خارجہ نے پاکستان کے علاوہ ترکی سے بھی کہا ہے کہ افغان باشندوں کو دوبارہ امریکہ میں آباد ہو نے سے قبل چودہ ماہ تک اپنے ملک میں رنے کی اجازت دے۔یہ بات یہاں قابل ذکر ہے کہ قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے بھی رواں ہفتے میں کہا تھا کہ بے گھر افغان باشندوں کو پاکستان میں داخل کرانے کے بجائے انہیں اپنے ملک میں رکھنے کے انتظامات کئے جا ئیں۔پاکستان میں بے گھر مہاجرین لینے کی مزید صلاحیت نہیں ہے۔ترکی نے بھی کہا ہے کہ ہم اپنے ملک سے مشورہ کئے بغیر امریکہ کے غیر ذمہ دارانہ فیصلے کو قبول نہیں کرتے۔ترکی کا مزیدکہنا ہے کہ امریکااگر چاہے تو براہ راست افغانیوں کو طیاروں میں لے جا سکتے ہیں۔پاکستان کا کہنا ہے کہ ان کی معیشت اتنی مضوط نہیں ہے کہ افغانیوں کو مزید اپنے ملک میں رکھ سکے۔ یہ بات یہاں قابل ذکر ہے کہ افغان مہاجرین چالیس سال سے پاکستان میں آباد ہیں۔

google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk