اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کشمیر میں ہندوستان کی غیر قانونی اقدامات کا نوٹس لیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے سیکٹری جنرل کوایک خط لکھا، جسمیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بڑے واضح الفاظ میں ہندوستان کی کشمیریوں پرمظالم کی داستان بیان کی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزیدکہا کہ بھارت دہشت گردوں کوپاکستان میں بم دھماکے کرنے کیلئے بھاری رقم دیتا ہے، انہوں لاہور میں حالیہ بم دھماکے کی طرف شارہ کرتے ہو ئے کہا کہ اس میں بھی بھارت ملوث ہے۔انہوں نے سیکٹری جنرل سے مطالبہ کیاکہ بھارت، پاکستان میں دہشت گرد سرگرمیاں ختم کریں۔ہم ہندوستان کے ساتھ امن چاہتے ہیں، لیکن کشمیریوں پر مظالم بند کئے جائیں اور ان کے حقوق کا تحفظ کیاجا ئے۔وزیر خارجہ کامزید کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ تب ہی تعلقات معمول پر آ سکتے ہیں، جب کشمیرکامسئلہ حل کیاجائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان کشمیریوں کے ساتھ ہندوستانی فوج کا رویہ اچھا نہیں ہے۔
Sign in / Join
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.