google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk
Pakistan's Premier Multilingual News Agency

افغانستان کے شہر ہرات میں امریکی ڈرون حملوں میں 35 طالبان اور 40 شہری ہلاک ہوئے ہیں

ڈرون حملوں میں طالبان کمانڈر ملا ننگیالی بھی ہلاک، افغان میڈیا کا دعویٰ

اسلام آباد 9 جنوری 2020 (جی این پی ) : افغان خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کی شہر ہرات میں امریکی ڈرون کی جانب سے گھروں پر 4 فائر داغے گئے ہیں جس کے نتیجے میں 75 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، ہلاک ہونے والوں میں 35 طالبان اور 40 شہری تھے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ افغانستان کے مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرون حملوں میں طالبان کمانڈر ملا ننگیالی بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ڈرونز نے حکومت کے زیر کنٹرول علاقوں میں رہائشی آبادی کو نشانہ بنایا تاہم حکومت کی جانب سے تاحال ہلاکتوں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔ (جی این پی )

google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk