ہمارا مختصرتعارف

گلوبل نیوز ایجنسی(جی این پی) پاکستان کی معروف نیوز ایجنسی ہے جوکئی زبانوں میں خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ اس کے پاس پیشہ ورصحافیوں، مترجم اورشارحین کا انتہائی مضبوط نیٹ ورک ہے۔ جی این پی دنیا بھرمیں پاکستان کا اچھا تشخص ابھارنے کے لیے قومی، علاقائی اورعالمی زبانوں میں خبروں اورترجمے کی خدمات فراہم کررہی ہے۔

خبروں، دستاویزات کے پیشہ ورانہ ترجمے اورملکوں، سفارتی مشنوں، حکومتی و غیرحکومتی تنظیموں اورملٹی نیشنل کمپنیوں اورکارباری گروپس کے متعلق معلومات کے حوالے سے جی این پی آسان ترین فورم ہے جہاں آپ کو ترجمے اورخبروں سے متعلق ہرقسم کی سروس مل سکتی ہے۔  ہمارے پاس بڑی عالمی زبانوں میں مقامی زبان دانوں کا ایک منفرد نیٹ ورک ہے جس کا کام اپنے سامعین و صارفین کو درست مفہوم اور پیغام پہنچانا ہے۔ ٹیم اجتماعی طورپرمستند معلومات کی فراہمی کا فریضہ انجام دے رہی ہےجس کے باعث کئی قومی و عالمی معاملات پرقومی بیانیے اوررائے عامہ کی تشکیل میں مدد ملتی ہے۔ ایجنسی کے لیے یہ قابل فخربات ہے کہ رپورٹرز، مدیروں، زباندانوں، مترجم، اورشارحین کی ایک پرعزم ٹیم اس کی نمائندگی کررہی ہے۔ اس وقت ہم انگریزی، اردو، چینی اورروسی زبانوں میں عالمی خبروں کی فراہمی اورترجمے کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ پاکستان اوردنیا کےسیاسی و معاشی حالات اورسلامتی سے متعلق پیش رفتیں ہماری توجہ کا مرکزہیں۔ اس کے علاوہ، سفارتی اموراور نوجوانوں و عورتوں سے متعلق خبروں اورآراء پر بھی ہماری خاص نظرہے۔

اگرآپ کوئی ذریعہ ابلاغ چلا رہے ہیں یا کسی کاروباری سلطنت کی ذمہ داری سے عہدہ برآں ہورہے ہیں اوراپنے صارفین کے لیے اچھا مواد پیدا کرنا چاہتے ہیں تو پھرجی این پی آپ کے لیے سب سے بہترانتخاب ہے کیونکہ یہاں پرآپ کو اطمینان بخش خدمات میسرہوں گی۔

اپنی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ہم سے رجوع کریں کیونکہ یہ درست، مستند اورقارئین کی دلچسپی پرمبنی خبروں کے ترجمے اورتشریح کے لیے سب سے بہترذریعہ ہے۔ ہماری سروسز کے بارے میں مزید معلومات کے لیے یا ہمیں اپنی ضرورت یا ترجمے کے پراجیکٹ کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے ہم سے بلا جھجک رابطہ کریں۔

اپنے سوالات globalnewspakistan@gmail پر ای میل کریں یا نیچے دیے گئے فون نمبرز اورپتے پربھی ہم سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

ہاؤس نمبر387، سٹریٹ نمبر64, I-8/3 پی اوباکس 1239، اسلام آباد، پاکستان

سکائپ:

IPDPakistan

ٹیلی فون:

+92 51 4901547

موبائل:

+92 300 529 5442 +92 300 950 196 2

ای میل:

globalnewspakistan@gmail.com

 ویب سائٹ:

https://globalnewspakistan.com

===============================

کیرئیر

خبروں اورترجمے کے منصوبوں کے بڑھتے ہوئے نیٹ ورک کی وجہ سے ہم مختلف زبانوں کے لیے پیشہ وراورتجربہ کارمترجم، شارحین، ریویورز، مدیر اوررپورٹرزبھرتی کررہے ہیں۔ اگرآپ کے پاس ان میں سے کسی بھی شعبے میں تجربہ اورمہارت ہے تو پھرہمارے پاس اپنا اندراج کروائیں۔

ہمیں اپنی سی وی، ورک سیمپل، اورریٹ globalnewspaksitan@gmail پرای میل کریں یا نیچے دیے گئے نمبرزپرہم سے رابطہ کریں۔

ٹیلی فون:

+92 51 4901547

موبائل:

+92 300 529 5442 +92 300 950 196 2