عاصم سلیم باجوہ چیئر مین سی پیک اتھارٹی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے
عاصم سلیم باجوہ چیئر مین سی پیک اتھارٹی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے
اسلام آباد: عاصم سلیم باجوہ چیئرمین سی پی پیک اتھارٹی کے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے ٹویٹر پر جاری کردہ ایک پیغام میں کہا کہ میں بطور چیئرمین سی پیک اتھارٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کر تا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر گزار ہوں، جس نے سی پیک جیسا بڑا ادارہ چلانے کا موقع دیا۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے بھی عاصم سلیم باجوہ کی استعفی کی تصدیق کردی ہے۔جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے خالد منصور کو معاون خصوصی سی پیک مقرر کیا ہے۔ جسکا نوٹفیکشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔