حکومت ایچ ای سی کے فنڈز بحال کرے، سابق صوبائی وزیر تعلیم اور وائس چانسلر یونیورسٹی آف ساوتھ ایشیا عمران مسعود

224

حکومت جلداز جلد ایچ ای سی کے فنڈز بحال کرے، ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی وزیر تعلیم اور وائس چانسلر یونیورسٹی آف ساوتھ ایشیا عمران مسعود نے جی اپن پی کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کیا، وائس چانسلر نے پرائیویٹ یونیورسٹیوں کو درپیش مسائل پر روشنی ڈالی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ جامعات کے فنڈز بحال کرے،حکومت، وزارت تعلیم اور جامعات کے درمیان ون ونڈو آپریشن کا اجراء کیا جائے تاکہ ریسرچ اود معیاری تعلیم کو ممکن بنایا جا سکے. انھوں نے اس موقع پر اپنے دور کی تعلیمی پالیسی کا زکر کیا اور پنجاب میں گھوسٹ سکول کے خاتمے میں کی گئی کوششوں سے آگاہ کیا. موجودہ صورتحال کا زکر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا پرائیوٹ یونیورسٹیاں کررونا سے پیش آنے والے تعلیمی خلا سے پوری طرح آگاہ ہے اور اس زمرے میں اقدامات کر رہی ہے جس میں آن لائن کلاسز کا آپشن سرفہرست ہے. نیز طلبہ اور والدین کے لیے اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے کی گئی احتیاطی تدابیر کو اختیار کیا جائے اور باہر نکلنے سے پرہیز کیا جائے.

WhatsApp Image 2020 03 19 at 10.14.18 PM