آن لائن کلاسز پر کام شروع کررہے ہیں، سستے سینائزر بنائیں گے( وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی)

398

وائس چانسلر قائدعظم یونیورسٹی و چئیرمین وائس چانسلرز کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ نے کہا ہے کہ وہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی طرز پر آن لائن کلاسز کا اجراء کررہے ہیں،
وہ انٹریونیورسٹیز کنسورشیم کے عہدیدران کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں بات کررہے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ جامعات اس حوالے سے اپنا ہر ممکن کردار اداکریں گی، بچوں کا تعلیمی سیشن ضائع نہیں ہونے دیں گے۔سستے سینیٹائزرز بنائیں گے تاکہ عام عوام کا فائدہ ہو۔انہوں نے مزید کہا ہر ضرورت پڑی تو ہم امتحانات بھی آن لائن لیں گے۔ہماری قوم کے دل بڑے ہیں ہم اس بیماری سے لڑیں گے۔حکومت کو چاہیے کہ وہ فی الفور کرونا کا فنڈ قائم کرے جس سے عام مزدور کو مدد ملے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کے وہ طلبہ و طالبات جو گھروں کو گئے ہیں وہ اپنے اپنے علاقوں میں بطور سفیر آگاہی مہم کا حصہ بنیں ، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جامعہ قائداعظم کے ہاسٹلز کو آئسولیشن وارڈز میں تبدیل کرنے کی کوئ تجویز زیر غور نہیں۔ہم آن لائن کلاسز کے مختلف پہلووں پر غور کررہے ہیں۔فیکلٹی اور ملازمین مشکل کی اس گھڑی میں ساتھ دیں