فوج کے غیر معمولی نقل و حرکت، امن و امان کیلئے خطرہ بن سکتی ہے، وزیر خارجہ

مودی سرکار کے اقدامات کیوجہ سے بھارت میں اس وقت کشیدگی عروج پر ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

218

اسلام آباد: ( جی این پی) 23 دسمبر 2019 : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سرحد پر لگی باڑ کو کئ جگوں پر کاٹ لینا، فوج کے غیر معمولی نقل و حرکت میں آنے سے خطے میں امن و امان کو خطرہ لاحق ہوسکتی ہے، کیونکہ دو ایٹمی قوتوں کے آمنے سامنے سے پورے خطے کو نقصان پہنچ جائے گا بلکہ عالمی سطح پر بھی اس کے اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ بھارت کی جانب سے مسلم مخالف قانون سازی پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کے اقدامات کیوجہ سے بھارت میں اس وقت کشیدگی عروج پر ہے۔ مزید کہا کہ لائن آف کنٹرول پر سیز فائر میں اضافہ کرنے اور سرحد پر باڑ کو کاٹنے سے بھارت بارڈر پر کشیدگی اس لئے بڑھانا چاہتے ہے تاکہ دنیا کا بھارت میں مسلم شہریت کیخلاف قانون سازی کرنے پر احتجاجی مظاہروں سے توجہ ہٹ جائے۔