ملائشیا کے پروٹون گاڑی بنانے والوں نے گاڑی پروٹون ایکس 70 حکومت پاکستان کے حوالے کی

660

اسلام آباد 16 دسمبر 2019(جی این پی):

ملائشیا کی جانب سے پاکستان میں ملائشیا کے ہائی کمشنر اکرام محمد اور پروٹون کے ڈائریکٹر آف انٹرنیشنل پروموشنز این خالد یوسف نے نمائندگی کی جبکہ وزیراعظم کے مشیر برائے کامرس، ٹیکسٹائل، انڈسٹری اینڈ پروڈکشن اور انویسٹمنٹ عبد الرزاق داود نے حکومت پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے گاڑی موصول کی ۔اس موقع پر گاڑیوں پروٹون کے پاکستان میں آفیشل ڈسٹریبیوٹر زالھاج آ ٹو موٹیو کے چیرمین الحاج شاہ جی گل آفریدی بھی موجود تھے ۔

اس موقع پر این خالد یوسف نے کہا کہ پروٹون کو پاکستان میں سراہا جائے گا اور اس طرح دونوں ممالک کی کاروباری سرگرمیاں مضبوط ہوں گی۔ (جی پی این)