زچہ و بچہ کی خوراک سے متعلقہ ورلڈ فوڈ پروگرام کی خصوصی مشیر اور اردن کی شہزادی سارہ زید کی وزارت خارجہ آمد

246

زچہ و بچہ کی خوراک سے متعلقہ ورلڈ فوڈ پروگرام کی خصوصی مشیر اور اردن کی شہزادی سارہ زید کی وزارت خارجہ آمد۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزارت خارجہ آمد پر معزز مہمان کا خیرمقدم کیا۔ شہزادی سارہ زید نے وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ سے ملاقات کی۔
دوران ملاقات ملک میں نادار اور کمزور طبقات کے خوراک اور آبی تحفظ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر خارجہ نے ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت زچہ و بچہ کی متوازن خوراک سے متعلق آگاہی اور عوام الناس میں اس حوالے سے شعور بیدار کرنے کے عزم کو سراہا۔
موجودہ حکومت پاکستان میں خوراک کی کمی کے مسئلہ سے نمٹنے اور زچہ بچہ کی مناسب دیکھ بھال کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے اپنے اولین خطاب میں خوراک کی کمی اور ملک میں بچوں کی نشوونما میں کمی کے مسائل سے نمٹنے کے عزم کا اظہار کیا تھا جو کہ موجودہ حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے ۔مخدوم شاہ محمود قریشی
وزیرخارجہ نے شہزادی کو خواتین کو بااختیار بنانے اور غربت کے خاتمے کیلئے شروع کیے گئے "احساس پروگرام” اور اس ضمن میں اٹھائے گئے دیگر اقدامات سے آگاہ کیا۔
وزیر خارجہ کی دعوت پر پاکستان میں اس شعبے میں کام کرنے والی تین نمائندہ تنظیموں کے نمائندوں نے بھی اس ملاقات میں شرکت کی
غریب اور نادار لوگوں کو راشن تقسیم کرنے والی نجی تنظیم "رابن ہڈ آرمی” کے فیصل جمیل، پسماندہ اور دور افتادہ علاقوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے والی "طیبہ” تنظیم کی حفصہ نعیم اور کم آمدنی والے طبقات کو رضاکارانہ طور پر کھانا فراہم کرنے والی نجی "رزق” تنظیم کے نمائندے حذیفہ احمد بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔
ورلڈ فوڈ پروگرام کی مشیر اور اردن کی شہزادی سارہ زید نے زچہ و بچہ کی متوازن خوراک سے متعلق حکومت پاکستان کی کاوشوں اور اقدامات کی تعریف کی اور وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے غربت کے خاتمے کیلئے شروع کیے گئے "احساس” پروگرام کو سراہا۔