وزارت خارجہ میں منعقدہ افریقی ممالک کی دو روزہ سفرا کانفرنس کے حوالے سے وزیر خارجہ کا اہم ویڈیو پیغام

413

کل وزارت خارجہ میں دو روزہ افریقی ممالک کی سفرا کانفرنس کے انعقاد کے ذریعے معاشی سفارتکاری کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ملک کی مضبوط خارجہ پالیسی کے لیے مضبوط معیشت کا ہونا ناگزیر ہے۔ معیشت جتنی مستحکم ہو گی اتنی موثر خارجہ پالیسی ہو گی۔ یہ دو روزہ سفراء کانفرنس کا انعقاد وزارت تجارت اور وزارت خارجہ باہمی اشتراک سے کر رہے ہیں۔ ہم نے اس سفراء کانفرنس میں اپنی توجہ براعظم افریقہ کے ممالک پر مرکوز کی ہے۔ براعظم افریقہ ایک ایسا بر اعظم ہے جہاں ہمیں اپنے روابط کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ افریقی ممالک میں پاکستان کے لئے بہت سیاسی اور معاشی تعاون کے امکانات موجود ہیں بدقسمتی سے ماضی میں اس طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ کل اس کانفرنس کی ابتدائی نشست میں صدر پاکستان تشریف لائیں گے۔ کل اس کانفرنس میں جو افریقی ممالک کے سفراء تشریف لا رہے ہیں ان کا نقطہ نظر جانیں گے، چیمبر آف کامرس اور پرائیویٹ سیکٹر سے اس کانفرنس میں شرکت کیلئے آنے والوں کی بھی آراء لے کر انشاءاللہ 27 تاریخ کو دو دن کی گفتگو کا خلاصہ، سفارشات کی شکل میں وزیر اعظم عمران خان کے سامنے رکھیں گے تاکہ ہم ایک ایسا مربوط لائحہ عمل بنا سکیں جس سے پاکستان کے سفارتی روابط میں بھی اضافہ ہو اور ہماری افریقی ممالک کے ساتھ دو طرفہ تجارت کے حجم بھی بڑھ سکے۔