آرمی چیف کی نیٹو کے سینئر ممبر سے اہم ملاقات

لاہور، 21 اکتوبر 2021 (جی این پی): آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نیٹو کے سینئر نمائندے کی اہم ملاقات ہوئی ہے اس ملاقات میں افغان صورتحال سمیت خطے میں امن و استحکام اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
آرمی چیف نے نیٹو کے نمائندے کو خطے میں پیش آمدہ خطرات اور چیلنجز سے آگاہ کیا گیا ۔
نیٹو نمائندہ نے خطے میں امن و استحکام اور افغانستان کے بحران سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ان کوششوں کو نیٹو کے تمام ممالک قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔
.جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان میں کسی بھی انسانی بحران سے بچنے کے لیے عالمی برادری کو اس خطے پر توجہ دینے پر زور دیا
.ان کا مزید یہ کہنا تھا کہ افغانستان میں عدم استحکام اور کسی بھی انسانی بحران کے برے اثرات نہ صرف اس خطے بلکہ پوری دنیا کے لیے خطرہ ہوں گے

Defence DiplomacymilitaryNATOPakistan Army