وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا وزارت خارجہ میں قائم کرائسز مینجمنٹ سیل کا اچانک دورہ ۔ جی این پی

: ۔7 اپریل 2020 (جی این پی)
وزیر خارجہ نے ایمرجنسی کرایسز مینجمنٹ سیل کے مختلف سیکشنز کا دورہ کیا۔ ڈی جی کرائسز مینجمنٹ سیل سلمان اطہر نے سیل کی کارکردگی کے حوالے سے وزیر خارجہ کو بریفنگ دی۔ وزیر خارجہ نے ایمرجینسی کرائسز مینجمنٹ سیل میں موصول ہونے والی شکایات کا جائزہ لیا۔

دنیا بھر میں ایئرپورٹس پر، وطن واپسی کے منتظر پاکستانیوں کی جلد واپسی کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں ۔ ہمیں بحیثیت قوم، مل کر اس وبائی چیلنج سے نبرد آزما ہونا ہے یہ پوری قوم کیلئے کڑے امتحان کا وقت ہے ۔ انشاءاللہ ہم جذبہ ایمانی کے ساتھ اس وبائی عفریت کو شکست دیں گے مخدوم شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ نے ایمرجنسی کرایسز مینجمنٹ سیل کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سیل میں ڈیوٹی سر انجام دینے والے افسران اور عملے کو شاباش دی۔