صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی کی ملاقات

پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ، صدر مملکت

سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، صدر مملکت

پاکستان اور سعودی عرب کا مشترکہ مذہب، اقدار اور ثقافت پر مبنی دیرینہ برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار

پاکستان اور سعودی عرب متعدد علاقائی اور عالمی امور پر ہم آہنگی رکھتے ہیں ، صدر مملکت

دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں اسٹریٹجک اور وسیع البنیاد شراکت داری کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے ، صدر مملکت

دونوں ممالک کے تاجروں اور چیمبرز آف کامرس کو باہمی تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے روابط جاری رکھنے کی ترغیب دینے پر زور

سعودی عرب میں 20 لاکھ سے زائد پاکستانی دونوں ممالک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، صدر مملکت

پاکستانی عوام خادمین حرمین شریفین کی اچھی صحت اور درازی عمر کے لیے دعاگو ہیں، صدر مملکت