google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk
Pakistan's Premier Multilingual News Agency

ہنگری کی مسلح افواج کے کمانڈر کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات

لیفٹینینٹ جنرل رومولوس روسزین-زیندی نے کہا کہ پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور خود انحصاری کے میدان میں ہونے والی غیر معمولی پیشرفت قابل تعریف ہے۔

 

ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں۔

 

دونوں معززین نے تربیت اورخود انحصاری سمیت دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ دونوں معززین نے دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا ۔

ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ دلچسپی اور علاقائی سلامتی کے مختلف امور پربھی تبادلہ خیال ہوا۔

پاکستان اور ہنگری کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون اور دوستانہ تعلقات قائم ہیں۔

google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk