Global News Pakistan
GNP is Pakistan’s first ever ‘Multilingual News Agency’ which aims to provide a platform for disseminating news in national, regional & international languages.

کامسٹیک کا قازقستان میں “الفارابی – اقبال” بین الاقوامی فورم کا انعقاد

0 120

اسلام آباد، 27 مئی (کامسٹیک): الماتی نے بین الاقوامی “الفارابی – اقبال” فورم کی میزبانی کی جس کا اہتمام انٹرنیشنل ترکک اکیڈمی، الفارابی قازق نیشنل یونیورسٹی اور اسلامی تعاون تنظیم کی سائنسی اور تکنیکی تعاون کی وزارتی قائمہ کمیٹی (کامسٹیک) نے مشترکہ طور پر کیا۔ یہ دو روزہ فورم مئی 27-26 کو قازقستان کے شہر الماتی میں منعقد ہوا۔

 

فورم کا آغاز بین الاقوامی ترکک اکیڈمی کے صدر، کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل، الفارابی قازق نیشنل یونیورسٹی کے چیئرمین، اور نائب وزیر تعلیم و سائنس، کے خطبات سے کیا۔

 

یہ فورم آف لائن اور آن لائن دونوں طرح منعقد ہوا، جس میں ترکک ممالک اور او آئی سی کے رکن ممالک کے اسکالرز، دانشوروں ، سفارتی اور پارلیمانی ارکان، اور ماہرین نے شرکت کی۔

 

کئی کتابیں جیسے 2020 میں اسلام آباد میں منعقد ہونے والے “الفارابی گلوبل فورم” کی کارروائی، انگریزی، قازق اور روسی زبان میں، علامہ محمد اقبال کی کتاب “اسلامی فکر کی تعمیر نو”، آذربائیجانی زبان میں، الفارابی کی کتاب “موسیقی الکبیر” ترکی زبان میں اور اردو میں “انسائیکلوپیڈیا اقبال” فورم میں پیش کی گئیں۔

 

فورم نے “اقبال کا فلسفہ: ماضی، حال، اور مستقبل”، “اقبال کے فلسفہ اور شاعری کے عالمی اثرات”، اور “21ویں صدی اور ٹیکنالوجی کے چیلنجز” پر مکمل سیشنز کا انعقاد کیا۔ ان سیشنز میں آذربائیجان، قازقستان، کرغزستان، ترکی، پاکستان، برطانیہ، روس، تاجکستان اور او آئی سی کے رکن ممالک کے نامور سائنسدانوں اور ماہرین نے شرکت کی اور تحقیقی موضوعات پر مقالے پیش کیے۔

 

واضح رہے کہ 2020 میں کامسٹیک نے اسلام آباد میں الفارابی فورم کا بڑے پیمانے پر انعقاد کیاتھا۔ اس فورم کے دوران کیے گئے معاہدے کے مطابق اور قازقستان کے صدر قاسم زومارت توکایف کی طرف سے دی گئی ہدایات کے مطابق “الفارابی-اقبال” فورم کا اہتمام کیا گیا ہے۔

 

یہ فورم پہلی بڑے پیمانے پر ہونے والی ایسی تقریب ہے جس میں عالمی سائنسی ، فکری اور روحانی ہم آہنگی میں الفارابی اور اقبال کے نظریات کو اجاگر کیا گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.