
وزیراعظم محمد شہباز شریف آج اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے باضابطہ آغاز کی تقریب میں شرکت کریں گے.
وزیرِ اعظم، امریکہ اور قطر کی میزبانی میں عرب اور اسلامی ممالک کے خصوصی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے. اجلاس میں وزیرِ اعظم کو خصوصی شرکت کیلئے مدعو کیا گیا ہے جبکہ اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی شرکت کریں گے.
وزیرِ اعظم آسٹریا کی چانسلر کرسٹینا سٹاکر، کویت کے ولی عہد و وزیرِ اعظم عزت مآب شیخ صباح الخالد، عالمی بینک کے صدر اجے بنگا اور عالمی مالیاتی فنڈ کی مینجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقاتیں بھی کریں گے.
وزیرِ اعظم عالمی ترقیاتی اقدام (Global Development Initiative GDI) کے اعلی سطح اجلاس میں بھی شرکت اور خطاب کریں گے.
Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.