Sunday, December 21, 2025

موسمیاتی چیلنجز سے ملکر نمٹنا ہے،رانا مشہود

لاہور۔ : چیئرمین وزیر اعظم  یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ یونیورسٹیوں میں طلبہ کیلئے گرین یوتھ موومنٹ کلبز قائم کئے جائیں گے،حکومت نے ماحولیاتی تحفظ کیلئے  متعدد اقدامات اٹھائے،موسمیاتی چیلنجز سے ملکر نمٹنا ہے،گرین ہائوسز گیسز کے اخراج میں پاکستان کا حصہ انتہائی معمولی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے  لاہور کالج فار وویمن یونیورسٹی اور یو سی پی میں  تقاریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ وزیر اعظم  محمد شہباز شریف نوجوان نسل کو تر قی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ہمیشہ پر عزم رہے،مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں پنجاب کے اندر 5 یونیورسٹیاں بنیں اور یوتھ فیسٹیولز کا آغاز بھی ہمارے دور میں ہوا،وزیر اعظم پروگرام کے تحت یونیورسٹیوں کے اندر گرین یوتھ موومنٹ کلبز کا قیام عمل میں لایا جا رہا  ہے تاکہ طلبہ کلائمیٹ چینج پر ریسرچ کا کام کریں کیونکہ باہر سے آکر کسی نے ہمارے مسائل کو حل نہیں کرنا  بلکہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے ہمیں خود لائحہ عمل اختیار کرنا ہو گا،گرین ہائوسز گیسز کے اخراج میں پاکستان کا حصہ انتہائی معمولی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے نوجوانوں کو حکومتی موقف دنیا کے سامنے رکھنا چاہیے،ڈبلیو ڈبلیو ایف جس کے انٹرنیشنل  تعلقات ہیں اس سے پاکستان کا موقف دنیا کے سامنے رکھنے کیلئے اپیل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ گرین یوتھ موومنٹ کے ساتھ پاکستان کی سب سے بڑی نیشنل والنٹیئر کور قائم کی جا رہی ہے جو  قدرتی آفات سے بچائوکیلئے حکومتی اداروں کے ساتھ مل کر لوگوں کو مصیبت سے نکالنے میں مددگار ثابت ہو گی،اس کی مثال ماضی میں ترکی  میں زلزلے اور چین  میں آنے والے سیلاب میں دیکھی جا سکتی ہے کہ زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے حکومت کی امدادی ٹیمیں بعد میں پہنچیں جبکہ والنٹیئرز پہلے پہنچ گئے تھے،جس کی وجہ سے انسانی جانوں کا ضیاع کم سے کم ہوا۔رانا مشہود نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے والنٹیئرزکور میں سب سے پہلے  اپنے آپ کو رجسٹر کروایا،نیشنل والنٹیئر کور کا آغاز  دو لاکھ بچے بچیوں کی تعداد سے کیا لیکن وزیر اعظم  نے کہا ہے کہ پاکستان میں موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہو ئے اگلے تین سال میں بیس لاکھ بچے بچیوں کو نیشنل والنٹیئرز کور میں شامل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آج جن موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے مسائل درپیش ہیں اور علاقے میں جو تباہی ہو رہی ہے، گلیشیئرز پگھل رہے ہیں اس میں پاکستان کا صفر کردار ہے،جن ممالک کی وجہ سے یہ ہورہا ہے، انہیں اپنے ممالک میں ہائوس ان آڈرز کرنے کی ضرورت ہے ،پاکستان کا دنیا کے ممالک سے ایڈ نہیں بلکہ ٹریڈ کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ  ملک میں بالخصوص صوبائی دارالحکومت لاہور میں سموگ پر قابو پانے کیلئے اقدامات کا آغاز کردیا ہے،امید ہے آنے والے سالوں میں پاکستان اس مسئلے سے نجات حاصل کر لے گا۔انہوں نے کہا کہ2008   میں بطور وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے یوتھ کو آگے بڑھنے کیلئے مختلف مواقع فراہم کئے،لیپ ٹاپس،سکالر شپس، آئی ٹی، فری لانسنگ، ای کامرس اور روز گار کی سکیموں کا آغاز کیا جس سے نوجوانوں نے بھر پور استفادہ حاصل کیا اور ملک وقوم کا نام روشن کیا ۔
Field Correspondent Sohail Majeed
+ posts

Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.

Hot this week

Uraan Pakistan’ drives green buses, mangrove revival, and resilient healthcare, FM

Climate-Smart, Health-Responsive Infrastructure Now a National Priority Islamabad: Federal Minister...

URAAN Pakistan a strategic initiative by Planning Commission built on 5Es

PIDE Sparks Dialogue on Growth Beyond IMF Limits Islamabad –...

Urgent need for industrial policy to boost sector performance, Haroon

Belgian-British economist and Haroon Akhtar khan Highlight Urgent Industrial...

BCCI agrees to add Pakistan’s name on their jersey

India has confirmed its compliance with the International Cricket...

National Summit for Malaria Elimination in early 2026, Dr. Mukhtar

Pakistan reveals key findings from first G6PD pilot to...

Jam Kamal Inaugurates First Podcast Studio of Ministry of Commerce

Islamabad: – In a significant step towards digital innovation...

PepsiCo launches “Rise Together” initiative to support flood-affected food vendors

Islamabad : PepsiCo Pakistan, in partnership with the PepsiCo...

Finance Advisor updates international fintech investors on Pakistan’s digital reforms

Islamabad  :-- Khurram Schehzad, Advisor to the Finance Minister...

Pak–Uzbek journalists and photojournalists exchange programme launched to foster mutual understanding, Tarar

Photo Exhibition showcases Uzbekistan's treasure of Uzbekistan's historical &...

NCSW expresses concern over reported exchange involving Senator Palwasha and Aleem Khan

National Commission on the Status of Women expresses serious...

President underscores Pakistan’s continued commitment to D-8

President Felicitates Ambassador Sohail Mahmood on Appointment as D-8...

First Lady Inaugurates SICVD Shaheed Benazirabad

Shaheed Benazirabad  :— First Lady, Bibi Aseefa Bhutto Zardari,...

Romanian Embassy marks conclusion of Cultural Days with Christmas concert

Soprano Georgiana Costea-Glugă performed Romanian and international carols, uniting...

Related Articles

Popular Categories