
اسلام آباد، : چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ہزاره جرنلسٹ یونین راولپنڈی/اسلام آباد (ریذورٹ) کے نومنتخب صدر، تیمور اقبال جدون اور ان کی پوری کابینہ کو کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
چیئرمین سینیٹ نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ صحافت ایک معزز اور ذمہ دارانہ پیشہ ہے، جو جمہوریت کی بنیادوں کو مضبوط بنانے، عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور سماج میں شفافیت کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہزاره جرنلسٹ یونین کی نومنتخب قیادت کی کامیابی نہ صرف صحافی برادری کے اعتماد کی عکاس ہے بلکہ اس سے صحافت کے شعبے میں نئے ولولے اور مثبت سوچ کو تقویت ملے گی۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب کابینہ صحافیوں کی فلاح و بہبود، ان کے مسائل کے حل اور آزادی اظہار کے فروغ کے لیے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائے گی۔ چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ صحافی برادری ریاستی اداروں اور عوام کے درمیان ایک اہم پل کی حیثیت رکھتی ہے اور معاشرے میں مثبت رویوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ قومی ترقی میں بھی ان کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔
چیئرمین سینیٹ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پارلیمان ہمیشہ آزادی صحافت اور صحافی برادری کے جائز مطالبات کی حمایت کرتا آیا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمان اور میڈیا کے مابین مضبوط تعلقات ہی شفافیت، احتساب اور جمہوریت کی کامیابی کے ضامن ہیں۔
چیئرمین سینیٹ نے نومنتخب صدر تیمور اقبال جدون اور ان کی پوری ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی محنت، تجربے اور ویژن کے ذریعے صحافی برادری کے اعتماد پر پورا اتریں گے اور صحافت کے اعلیٰ اصولوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے۔
Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.