Thursday, October 23, 2025

انڈسٹریلائزیشن کا فروغ ملک کو ترقی کے راستے پر گامزن کر سکتا ہے، ہارون اختر

صنعتی شعبے کیلئے بجلی کی قیمتوں کمی ناگزیر ہے، ایس ایم تنویر

ایف پی سی سی آئی کے وفد کی معاون خصوصی ہارون اختر خان سے ملاقات

اسلام آباد وزیراعظم کے معاون خصوصی صنعت ہارون اختر خان سے صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کی قیادت میں بزنس کمیونٹی کے وفد نے ملاقات کی۔بزنس کمیونٹی کے وفد میں پیٹرن انچیف یو بی جی ایس ایم تنویر، نائب صدر ایف پی سی سی آئی ذکی اعجاز شامل تھے، بزنس کمیونٹی کے وفد نے کامیاب انڈسٹریل پالیسی پر معاون خصوصی وزیراعظم ہارون اختر خان کو مبارکباد پیش کی، ملاقات میں نئی صنعتی پالیسی اور بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی ہارون اختر خان نے کہا کہ انڈسٹریل پالیسی کے حوالے سے لوگوں نے کہا کہ یہ بہت مشکل ہے، آپ اس کام میں نہ پڑیں، انڈسٹریل پالیسی کی تشکیل کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل کمیٹی بنائی گئی، صنعتی پالیسی کیلئے آکسفورڈ کے کنسلٹنٹ کی خدمات بھی حاصل کی گئیں، 8 کمیٹیاں قائم کی گئیں، نئی صنعتی پالیسی میں بزنس کمیونٹی بینک کرپسی قانون متعارف کرایا گیا ہے،نئے بینک کرپسی قانون کے تحت قرض دار کو ایک سال کی مہلت دی گئی ہے اس کے بعد عدالتی اور قانونی کارروائی کی جا سکے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ایف بی آر کو بزنس کمیونٹی کو ہراساں کرنے سمیت متعدد معاملات پر قائل کیا گیا ہے، کسی بھی ملک کی ترقی میں صعنتی شعبے کا کردار انتہائی اہم ہوتا ہے، 7 ہزار میگاواٹ اضافی بجلی موجود ہے لیکن مہنگی ہونے کی وجہ سے کوئی خریدنے کیلئے تیار نہیں، بجلی 7 سینٹ یونٹ کی قیمت پر بھی منافع دیگی لیکن آئی ایم ایف کسی چیز کی قیمتیں کم نہیں کرنے دیتا، دنیا کا ہر ملک انڈسٹریلایشن کو فروغ دے کر ہی کے ترقی کے راستے پر گامزن ہو سکتا ہے۔ ہارون اختر خان نے کہا کہ مسلسل کوششوں کے نتیجے میں بزنس مین کے اوپر چور کا لیبل ہٹانے میں کامیاب ہوئے ہیں، اب بزنس مین کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، بزنس کمیونٹی نے 25 فیصد انٹرسٹ ریٹ کے ساتھ بھی اپنے کاروبار کو بچایا ہے۔
صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئی صنعتی پالیسی کے حوالے سے معاون خصوصی ہارون اختر خان کا کردار قابل تعریف ہے ، نئی پالیسی کے تحت صنعتی شعبے کیلئے ٹیرف اور پیداواری لاگت میں کمی ہوگی،نئی صنعتی پالیسی سے صنعتیں بحال ، درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافہ ہو گا، کاروبار دوست اور لانگ ٹرم پالیسیوں کی تشکیل سے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے، وزیراعظم شہباز شریف انڈسٹری کو ریلیف دینے اور کاروباری لاگت میں کمی کیلئے سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں۔
پیٹرن انچیف یو بی جی ایس ایم تنویر نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صنعتی شعبے کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی ناگزیر ہے،بجلی کی قیمتوں بڑھنے کی وجہ سے پنجاب کی انڈسٹری تباہ ہو رہی ہے،انڈسٹری کیلئے توانائی کی قیمتوں کو کم کر کے خطے میں مسابقتی بنایا جانا چاہیے،انڈسٹری کیلئے توانائی قیمتوں کو خطے میں مسابقتی بنا کر ٹیکسٹائل برآمدات میں بڑا اضافہ کیا جا سکتا ہے،ںزنس مین سے چور کا لیبل ہٹ جانا نیک شگون ہے۔

Field Correspondent Sohail Majeed
+ posts

Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.

Hot this week

Uraan Pakistan’ drives green buses, mangrove revival, and resilient healthcare, FM

Climate-Smart, Health-Responsive Infrastructure Now a National Priority Islamabad: Federal Minister...

Urgent need for industrial policy to boost sector performance, Haroon

Belgian-British economist and Haroon Akhtar khan Highlight Urgent Industrial...

URAAN Pakistan a strategic initiative by Planning Commission built on 5Es

PIDE Sparks Dialogue on Growth Beyond IMF Limits Islamabad –...

BCCI agrees to add Pakistan’s name on their jersey

India has confirmed its compliance with the International Cricket...

National Summit for Malaria Elimination in early 2026, Dr. Mukhtar

Pakistan reveals key findings from first G6PD pilot to...

Pakistan Committed to Diplomatic Solutions, Pragmatic Economic Policies: Amb Rizwan

Ambassador Rizwan Saeed Sheikh Highlights Strategic Reset in Pakistan-U.S....

YPF’s commitment to participatory governance, youth empowerment in Pakistan

YPF Holds Youth Kachehri in NA-73, Daska, Engaging Students,...

UN Marks 80th Anniversary with Family Event in Lahore

Islamabad :  Addressing a press conference, the UN's Resident...

Syngenta China, Punjab Partner to Boost Agri-Tech in Pakistan

Lahore: - In a significant stride toward modernizing Pakistan’s...

Pakistan Reaffirms Support for Kashmiri People, Committee

11th Meeting of the Parliamentary Committee on Kashmir Held...

Pak Navy’s enduring commitment to promoting sportsmanship

18th CHIEF OF THE NAVAL STAFF AMATEUR GOLF CUP...

Media to help raise public awareness about the MDCAT exam, Kamal

UNIVERSITIES, NOT PM&DC WILL BE RESPONSIBLE FOR MDCAT PAPER...

Related Articles

Popular Categories