
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت حالیہ بارشوں و سیلاب کے نقصانات اور جاری امدادی کاروائیوں کے حوالے سے اعلی سطح اجلاس
اسلام آباد : اجلاس میں انجینئیر امیر مقام کی دیر، سردار اویس لغاری کی سوات، عبدالعلیم خان کی سکردو، معاون خصوصی مبارک زیب کی باجوڑ، وزیرِ مذہبی امور سردار یوسف کی بونیر، چئیرمین این ایچ اے کی مالاکنڈ سے جاری امدادی سرگرمیوں پر بریفنگ. اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیرِ اعظم کی ہدایت پر بارشوں و سیلاب کے 36 گھنٹوں کے دوران ہی ملبے کا بیشتر حصہ ہٹا دیا گیا. متاثرہ علاقوں میں تمام شاہراہیں و راستے بحال ہیں جبکہ رابطہ سڑکوں و چھوٹی شاہراہوں کی بحالی پر بھی وفاقی حکومت و این ایچ اے تیزی سے کام کر رہی ہے.
وزارت خزانہ کی جانب سے ریسکیو و امدادی سرگرمیوں کیلئے اضافی 4 ارب کا فنڈ مختص کیا جا چکا. جس کی بدولت امدادی سرگرمیاں بلا تعطل جاری رہیں گی.
اجلاس کو این ڈی ایم کی جانب سے بریفنگ دی گئی. اجلاس کو بتایا گیا کہ مون سون کا حالیہ اسپیل اس وقت ملک کے جنوب اور وسط میں ہے جس کے بارے میں پیشگی اطلاعات و آگاہی جاری ہے. اجلاس کو بتایا گیا کہ بارشوں و سیلاب سے اب تک تقریباً 25 ہزار لوگوں کوریسکیو کیا گیا. اس وقت خیبر پختونخوا میں 308 جبکہ مجموعی طور پر ملک میں متاثرین کی مدد کیلئے 411 میڈیکل کیمپس قائم ہیں.
اجلاس کو امدادی سامان کی ترسیل کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ متاثرین کیلئے وفاقی حکومت کی جانب سے خیمے، ادویات، راشن، جنریٹرز و دیگر اشیاء بھیجی جارہی ہیں.
اجلاس میں وفاقی وزراء ڈاکٹر مصدق مسعود ملک، احد خان چیمہ، عبدالعلیم خان، عطاء اللہ تارڑ، انجینئیر امیر مقام، احسن اقبال، سردار محمد یوسف، میاں محمد معین وٹو، معاون خصوصی مبارک زیب، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک، وزیرِ اعظم کے چیف کوارڈینیٹر مشرف زیدی اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.
Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.