
اسلام آباد – وزیر مملکت ریلوے و خزانہ اور وزیراعظم ڈلیوری یونٹ کے سربراہ بلال اظہر کیانی نے پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی پر قوم کو مبارک دیتے ہوئے کہا ہے کہ معرکہ حق میں پاکستان کی فتح نے حصول آزادی کو نئی شناخت اور نئے معنی دئیے ہیں۔ پاکستانی قوم نے ثابت کیا کہ ہمارے بزرگوں نے قربانیاں دے کر جو آزادی حاصل کی تھی، ہم اس آزادی کا تحفظ کرنا جانتے ہیں۔
وزیر مملکت نے یوم آزادی پر اپنے پیغام میں آزادی کے شہیدوں اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح، علامہ اقبال اور تحریک پاکستان کے راہنماؤں اور کارکنوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہاکہ آزادی کے لئے سب کچھ قربان کر دینے والوں کے احسانات کو ہم بطور قوم کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔ آزادی کی یہ ٹھنڈی چھاؤں شہیدوں کے لہو کی بدولت ہے۔
بلال اظہر کیانی نے کہاکہ پاکستانی قوم کی ہمت اور ثابت قدمی کو بھی سلام پیش کرتے ہیں جس نے آزمائشوں اور امتحانات کا مقابلہ کرکے ہر میدان میں کامیابیوں سے پاکستان کا پرچم دنیا میں سر بلند کیا۔
قائد نواز شریف کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے شہید بھٹو کے ایٹمی پروگرام کو آگے بڑھانے ہوئے پاکستان کو ایٹمی قوت کے طور پر دنیا میں تسلیم کرایا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے پاکستان کی معاشی جنگ میں معرکہ حق لڑا، ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا اور معاشی استحکام لے کر آئے۔
ہمیں اتحاد، یقین اور تنظیم کی راہ پر چلتے ہوئے پاکستان کو معاشی قوت بنانا ہے اور محنت اور ثابت قدمی سے ہر شعبے میں پاکستان کو عظیم بنانا ہے۔ انشاء اللہ
یومِ آزادی مبارک
پاکستان زندہ باد
Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.