google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk
Pakistan's Premier Multilingual News Agency

آج پاکستان میں یوم استحصال کشمیر منایا جا رہا ہے

آج پاکستان میں یوم استحصال کشمیر منایا جا رہا ہے

اسلام آباد: آج ملک بھر میں یوم استحصال کشمیرمنایاجا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق کشمیریوں کی جہدوجہدآزادی کی بھر پور حمایت اور بھارتی اقدامات کے خلاف وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی قیادت میں دفتر خارجہ سے ایک ریلی نکالی گئی اور ڈی چوک پہنچی،جہاں صدر عارف علوی،  فواد چوہدری اور وزیر داخلہ شیخ رشید نے شرکت کی۔صدر عارف علوی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک بھارت کشمیریوں پر مظالم بند نہیں کریں گے، ان سے کوئی بات نہیں کی جا ئے گی۔بھارت نے آزادی کے اصولوں کو پامال کیا ہے، پاکستان مقبوضہ کشمیر کو آزاد کراکے رہے گا۔آج مقبوضہ کشمیر میں بھی مکمل ہڑتال ہے، مقبوضہ کشمیر کی ریاستی حیثیت پر بھارت کے ڈاکے کو دو سال ہوگئے،مودی سرکار نے وادی کی  خصوصی حیثیت ختم کی تھی اور ریاست کا درجہ ختم کیا تھا۔مقبوضہ کشمیر میں اس وقت9لاکھ فوجی تعینات ہیں۔بھارتی حکومت نے وادی کو چھاونی میں تبدیل کر دیا۔ واضح رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے سیکٹری جنرل کو ایک خط لکھا،جسمیں انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لیں۔

google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk